آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیدیا ہے، بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہیت شرما چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سوریا کمار یادیو نے بھی فارم بحال کرتے ہوئے صرف 25 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نیدر لینڈز کی جانب سے فریڈ کلاسین اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔