میلان میں چاقو حملہ،ہسپانوی فٹبالر بابلو ماری بھی زخمی ہسپتال منتقل

میلان کی سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والا شخص سپر  مارکیٹ کا 30 سالہ کیشیر ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے مارکیٹ میں موجود دیگر لوگوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا جس کی زد میں اسپینش فٹبال کھلاڑی پابلو ماری بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ حملے میں مزید 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔

 

پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، حملہ آور ذہنی مریض ہے اور اس نے ہتھیار بھی مارکیٹ کی شیلف سے لیا تھا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پابلو ماری اپنی بیوی اور بیٹے کی ہمراہ سپر مارکیٹ میں شاپنگ کررہے تھے اور حملے میں انہیں کمر  پر زخم  آئے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی تھی۔

تعارف: newseditor