کرکٹ کیلنڈر پر شدت سے انتظار کئے جانے والے ٹورنامنٹس میں سے ایک ابوظبی ٹی 10 کا سیزن میں نیویارک اسٹرائیکرز پہلی بار شرکت کررہی ہے اور اپنے پہلے سیزن کو اپنی شناخت بنانے کی خواہش رکھتی ہے۔ سابق انگلش کرکٹر کارل کرو اسے تربیت دے رہے ہیں جبکہ اسکواڈ میں پاکستانی وہاب ریاض کے علاوہ کیرون پولارڈ اور انگلینڈ کے ون ڈے فاتح ورلڈ کپ کپتان ایون مورگن جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم کے سرپرست بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ ہیں۔ کوچ کارل کرو نے کہا کہ ٹیم نے وہاب ریاض، پولارڈ،اور ایون مورگن کے درمیان ایک اچھا توازن بنایا ہے اور یہی ہماری خوبصورتی ہے۔
ان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ فائنلز میں جیتنے، اہم ٹورنامنٹ جیتنے اور ہر طرح کے فرنچائز ٹورنامنٹس میں کھیلنے کا شاندار تجربہ حاصل ہے۔ ہمارے پاس ٹام ہارٹلے اور اظہار الحق نوید جیسے اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں جو فرنچائز ٹورنامنٹس کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ میں ہمارا ایک مقصد بیٹنگ کے اعتبار سے بہت گہرائی کے ساتھ ایک اسکواڈ منتخب کرنا تھا آپ کچھ ایسے نام بھی دیکھیں گے جو 8، 9، 10 نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہیں۔