ڈیرل میچل نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ بن گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ڈیرل میچل نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ بن گئے۔فاسٹ بولر ٹم سائوتھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرل میچل کی نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ میچل سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹم سائوتھی نے کہا کہ آل رائونڈر ڈیرل میچ انجری کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں تھے

 

ان کے تمام ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں اب وہ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مارک چیپمین کو ڈیرل میچل کے لیے جگہ چھوڑنا پڑے گی جو مارک کی بیڈ لک ہے کیونکہ میچل ایک اہم کھلاڑی ہے اور سری لنکا کے خلاف ہمارا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

تعارف: newseditor