خیبرپختونخوا کی مہم جو سائیکلسٹ ثمر خان کا نیا کارنامہ

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی مہم جو اور سائیکلسٹ ثمر خان نے ہنزہ میں 5 ہزار 610 میٹر بلند چوٹی غرِثمر کو سر کرلیا۔گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ کے شمشال پہاڑی سلسلے میں 5 ہزار 610 میٹر بلند چوٹی ثمر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سر کی۔یہ چوٹی ورجن پیک تھی جس کا مطلب ایسی چوٹی جسے پہلے کسی نے سر نہ کیا ہو۔ اس چوٹی کا نام ثمر خان اور ان کی ٹیم نے غرِ ثمر ‘رکھا ہے کیونکہ یہاں پہنچنے والی وہ پہلی ٹیم ہے۔ثمر خان نے اس مقام پر سنو بورڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غرثمر کے نئے مقام میں موسم سرما کے کھیلوں کیلئے نوجوانوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔واضح رہے کہ جولائی 2016 میں ثمر خان نے گلگت بلتستان کے 4 ہزار 500 میٹر اونچے بیافو گلیشیئر پر سائیکلنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

تعارف: newseditor