34ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان کی طرف سے میڈلز اپنے نام کرنے والے کھلاڑیوں کیلٸے کیش انعامات دینے کا اعلان

 

ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دُرا بلوچ کا ایک اور احسن اقدام، 34ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان کی طرف سے میڈلز اپنے نام کرنے والے کھلاڑیوں کیلٸے کیش انعامات دینے کا اعلان

کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان دُرا بلوچ نے کہا ہے کہ کوٸٹہ میں نیشنل گیمز کے منعقد ہونے سے اپنے صوبے میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحيتيں اجاگر کرنے کا موقع ملے

گا، بلوچستان کی طرف سے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلٸے انہیں کیش انعامات دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٸٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ڈائریکٹر جنرل کھیل نے بلوچستان کی طرف سے گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والے کھلاڑی

کیلٸے 3 لاکھ، سلور میڈل اپنے نام کرنے والے کھلاڑی کیلٸے 2 لاکھ جبکہ برونز میڈل اپنے نام کرنے والے کھلاڑی کیلٸے 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ انعامات دینے کا مقصد صوبے کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیساتھ حوصلہ افزائی کرنا بھی

ضروری ہے تاکہ کھلاڑی اپنی صلاحيتوں کو نکھارنے کیلٸے بھرپور محنت کرسکیں اجلاس میں کراٹے، اسکواش، تیراکی، فینسنگ، شوٹنگ، رسہ کشی، جمناسٹک، ہینڈ بال، کبڈی، سافٹ بال، بیس بال اور سائیکلنگ کی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر عہدیداران نے ڈائریکٹر جنرل

 

کھیل دُرا بلوچ کے اس اقدام کو سراہتے ہوۓ کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کھیل نے ہمیشہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرنے والے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ان کی کھیلوں کے حوالے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں دُرا بلوچ کی محکمہ کھیل میں بحيثيت ڈائریکٹر جنرل کھیل کارکردگی قابل تحسين ہے۔

 

error: Content is protected !!