فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

 

فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگ
چار روزہ ٹورنامنٹ میں 37ٹیمیں مدمقابل ہیں،اوج ظہور

 

اسلام آباد (رپورٹ اعظم ڈار) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیڈرل کپ 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں بڑی تعداد میں باسکٹ بال کلبس حصہ لے رہےہیں ، اسلام آباد کے ملٹی پرپز کورٹ میں

مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں شرکت 37ٹیموں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیاہے ۔ ایونٹ کےپہلے روز کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد ہاکس نے اے کے اے کلب کو شاندار کھیل کی

بدولت 34-53پواٸنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں بحریہ ٹاون سی ایچ کو ڈی ایچ اے لیکس کے ہاتھوں 43-56پواٸنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے میچ میں سپرس کلب نے ہاکس گرینز

کیخلاف 34-50پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ چوتھے میچ میں تھنڈرز نے ٹاٸٹین کو51-62پواٸنٹس سے جیت اپنے نام کی ۔ سٹی ریپٹرز نے بال میجکشن کو شاندار کھیل کی بدولت 29-47پواٸنٹس سے شکست

دی۔ دیگر پول میچز میں سٹی ریپٹریز نے ریپٹریز واٸٹ کو 31-46، بلز بی نے بال میجکشن بی کو 32-56، ہاکس بلیوز نے ہاکس گرینز کو 29-47، تھنڈرز نے جی فاٸیو کو 41-59، ریپٹرز ریڈ نے بلز بی کو 37-61، نیٹ ریپرز نے ٹی ڈبلیو سی کو 40-63، بحریہ اے نے میریکلرز کو 29-52پواٸنٹس سے شکست دی ۔

 

error: Content is protected !!