پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی.

 

پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
رپورٹ، اصغر علی مبارک
راولپنڈی؛
پاکستان نےپہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی
سیریز کا پہلا ون ڈے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے، ول ینگ اور ڈیرل مچل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ڈیرل مچل نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول ینگ نے بھی 86 رنز اسکور کیے۔ 

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 124 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

 

امام الحق 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی 49 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود ایک جبکہ آغا سلمان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی سنچری اور وِل ینگ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا , پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے

اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 48 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر حارث رؤف نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے چیڈ بوز کی 18 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ اس مرحلے پر وِل ینگ کا

ساتھ دینے ڈیرل مچل آئے اور دونوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 102 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔

ینگ سنچری کی جانب رواں دواں تھے کہ 150 کے مجموعے پر شاداب خان نے 86 رنز بنانے والے بلے باز کا کام تمام کردیا، ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

 

ڈیرل مچل نے دوسرے اینڈ سے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور کپتان ٹام لیتھم کے ہمراہ 72 رنز جوڑے جس میں لیتھم کا حصہ صرف 20 رنز کا رہا، اس موقع پر کیوی کپتان شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بن گئے جبکہ مارک چیپمین بھی صرف 15 رنز ہی بنا سکے۔

 

ڈیرل مچل نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی اور ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی۔

کیوی بلے باز 11 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین کیریئر کی سب سے بڑی 113 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔

اختتامی اوورز میں پاکستانی باؤلرز بالخصوص نسیم شاہ نے شاندار باؤلنگ کی جس کے سبب مہمان بلے باز کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز کے کوٹے میں صرف 29 رنز دیتے ہوئے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ شاہین اور حارث بھی دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا اور حارث سہیل کندھے کی انجری کے سبب میچ سے باہر ہوگئے۔

یاد رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کھیلی گئی تھی جس میں ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد مہمان ٹیم نے شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے سیریز 2-2 سے برابر کردی تھی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شان مسعود، سلمان علی آغا، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔

نیوزی لینڈ: ٹام لیتھم (کپتان)، چیڈ بوز، ولِ ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ہنری نکولس، رچن رویندرا، ایڈم ملنے، اش سودھی، میٹ ہنری اور بلیئر ٹِکنر۔

پاکستان پلیئنگ الیون

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابراعظم کررہےہیں، جبکہ پلیئنگ الیون امام الحق،فخرزمان،شان مسعود،محمد رضوان ، آغا سلمان،محمد نواز ، شاداب خان ، شاہین آفریدی،نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6 اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!