آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کا اعلان

 

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

 

آئی سی سی نے گزشتہ ماہ مارچ کے مہینے کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو شامل کیا گیا ہے۔

 

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور یو اے ای کے آصف خان کو بھی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

 

سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کین ولیمسن نے تین اننگز میں ایک سنچری اور ڈبل سنچری اسکور کی، کیوی کپتان نے سنچری اس وقت بنائی جب پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو آخری اننگز میں جیت کے لیے 285 رنز درکار تھے

 

شکیب الحسن نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شکیب نے 71 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

error: Content is protected !!