کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 ‘ دھڑا د بنگ کی تیسری اہم کامیابی۔

 

 

کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 ‘ جہانزیب سلطان کی دوسری  شاندار  سینچری۔ دھڑا د بنگ کی تیسری اہم کامیابی۔

ماندو مارخور ک88 رنز سے شکست۔ جہانزیب سلطان  سینچری 111 رنز بناکر اور 3 وکٹیں لے کر  مین آف دی میچ قرارپاۓ۔ح حنیف نے 10 ہزار 

 حمید جی بی 15 رنز بنا سکے۔مصطفی ناصر اور ارسلا ن بشیر  نے  3-3 کھلاڑیوں کو شکار کیا، 

 

 

کراچی:  دھڑا دبنگ نے اپنی کامیابی کے کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے کراچی کے باصلاحیت آل راونڈر فرسٹ کلاس کرکٹر جہانزیب سلطان کی کھتری پریمیر لیگ سیزن2 کی دوسری عمدہ  سینچری 111 رنز اور 19 رنز کے عوض3 وکٹوں کی بدولت ما ندو مار خور کو یکرفہ مقابلے میں 88 رنز سے شکست دے کر کھتری پریمیٸر لیگ فلڈ لاٸیٹ ٹی۔20 سیزن2. 2023 میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے کھاتہ میں درج کرالی۔ ۔

 

مہمان خصوصی انعام جوبٹ( بیسٹ بوائے، الجوبٹ) نے  ہارون واڈا اور یاسین منیم  کے ہمراہ جہانزیب سلطان کو  شاندار سینچری اور 3 وکٹوں  کے حصول پر  شاندار سینچری  پر ٹرافی اور الحمید گارمنٹ کی جانب مین آف دی کیش ایوارڈ 2 ہزار روہیۓ کیش دیئے جبکہ دھڑا دبنگ کے آنر حنیف ساگر  کی جانب سے جہانزیب سلطان کو سینچری پر  10 ہزار روپیٸے کیش انعام دیئے۔

جبکہ فرزند بابا جی کی جانب سے مصطفی ناصر کو میڈن اوور پر 3 ہزار روپے دیئے۔ ۔اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کی برقی قمقموں کی رمیں کھلے گئے ایونٹ کے 15 ویں  میچ میں گزشتہ شب تماشائیوں بہت بڑی تعداد اور دونوں فرنچائز ٹیموں کے سپورٹرز  کی موجوگی میں فاتح کپتان شاہد ساگر  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹسمنوں کو آزمایا۔

 

اور مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نصصان پر 202 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ ابھرتے ہوئے نوجوان آل راونڈر  اوپنر فرسٹ کلاس کرکٹر جہانزیب سلطان  نے گراٶنڈ کے چاروں طرف انتہاٸ دلکش اور جارحانہ اسٹروکس کھیلے اور 111  رنز کی شاندار اور ایونٹ کی 5ویں اور اپنی دوسری سینچری میں 65 گیندوں کا سامنا کیا

اور 17  دلکش چوکے 6  بلندوبالا چھکے بھی شامل تھے فاروق کھتری نے 21 اور محمد اویس نے 16 رنز ناٹ !وٹ اسکور کیئے۔ محمد افضل ے  3 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔جوابی بیٹنگ میں 203  رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ماندو مار خور کی پوری ٹیم 5۔19 اوورز میں 114 پر ڈھیر ہوگئ۔ حمید جی نے 16  رنز بنا سکے۔

مصطفی نا صر اور ارسلان بشیر  کے 16۔16 رنز کے عوض3 -3 کھلاڑیوں پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا مزکورہ میچ کو امپاٸرز  رشید خان اور وسیم الدین  نے سپر واٸز  کیا جبکہ آفیشل اسکور کی زمداردی طلحہ علوی نے نبھاٸ۔

آج پیر 4 ستمبر کو دھڑا د بنگ کا مقابلہ مقابلہ رکھیا فائٹرز سے 10 بجے شب ہوگا۔ ایونٹ کے  تمام میچیز  کھتری پریمیر لیگ فیس بک پیج اور یوٹوب چینل پر براہ راست دکھاٸیں جارہے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!