یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس چھ ستمبر کو پشاور میں منعقد ہوگی،شایان علی
پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پشاور سے چراٹ کے سائیکلنگ ریس چھ ستمبر کو پشاور منعقد ہوگی
جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف ڈویژن سمیت مختلف کلبزکے سائیکلسٹ شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر سید شایان علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا سابق جنرل سیکرٹری نثار احمد،
خیبرپختونخوا جنرل سیکرٹری محمد علی، فنانس سیکرٹری طیفور زرین، ٹیکنیکل آفیشلز انٹر نیشنل مراد علی سمیت دیگر شخصیات موجود ہونگے، صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع سائیکل ریس چھ ستمبر کو پتنگ چوک رنگ روڈ پشاور سے چراٹ تک 48 کلومیٹر صبح 7 بجے شروع ہوگی
جبکہ اختتامی تقریب 12 بجے رنگ روڑ پتنگ چوک میں منعقد ہوگی مہمان خصوصی سابقہ اہم پی اے شفیق آفریدی ھونگے