ساف انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ ; پاکستان نے مالدیپ کوشکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی.

 

 

پاکستان نے مالدیپ کو 0-3 گولز سے شکست دے کر ساف انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ،

 

تھمپو کے چنگلیمتھن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی انڈر 16 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 14 ویں منٹ میں سبحان کریم کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی ،

 

عبدالصمد نے 39 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کر دیا جبکہ تیسرا گول مالدیپ کے گول کیپر سے اون گول کی بنیاد پر ہوا

 

پاکستان کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے

 

 

error: Content is protected !!