آسٹریلیا اے نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی.

 

 

آسٹریلیا اے نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ اے کو 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ،

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی اے ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اوورز میں 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، نک کیلی 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

 

گرندر سندھو نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں آسٹریلیا اے نے مطلوبہ ہدف 31.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،

ایشٹن ٹرنر نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ول سدرلینڈ 34 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے

 

 

error: Content is protected !!