وینس ولیمز آسڑیلین اوپن میں واپس آگئیں

امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کی بڑی بہن وینس ولیمز ایک بار پھر آسٹریلین اوپن میں واپس آ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینس ولیمز 42 برس کی عمر میں آسٹریلین اوپن کھیلیں گی، وہ 22 ویں مرتبہ اس ایونٹ میں شریک ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وینس ولیمز نے 1998 میں آسٹریلین اوپن میں ڈیبیو کیا تھا۔وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں اس مرتبہ آسٹریلین اوپن کھیلوں گی، آسٹریلیا میں ہمیشہ مجھے بہت سپورٹ ملی ہے۔امریکی ٹینس اسٹار نے یہ بھی کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں ٹینس فینز کے سامنے دوبارہ کھیلوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وینس ولیمز کو آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے وائلڈ کارڈ ملا ہے۔

error: Content is protected !!