چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ میچز کے رزلٹ.

 

 

چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جانے میچز کے رزلٹ

اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد

کوئٹہ/محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 کوئٹہ کے مختلف پانچ گراؤنڈز میں کامیابی سے جاری ہے۔

دوپہر ڈھائی بجے کھیلے جانے والے میچوں میں ایوب اسٹیڈیم میں ژوب ڈویژن نے ایک سخت مقابلے کے بعد شہید یوسفی فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا۔

جب کہ قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں قلات ڈویژن نے کراچی واٹر بورڈ کو بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا مالی باغ فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں مسلم کلب چمن نے کشمیر فٹبال ٹیم کو عبرت ناک شکست دی۔

مسلم کلب چمن نے چھ گول کیے جبکہ کشمیر کی ٹیم صرف ایک گول ہی کر سکی ریلوے گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ستارہ بلوچستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے صوبہ سندھ کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی

جبکہ یزدان خان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایس اے فارم نے ینگ خیزی کو یک طرفہ مقابلے کے بعد سات صفر سے سے شکست دی۔ ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچستان لیویز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایشیا گھی ملز کو صفر کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے دی۔

جبکہ یزدان خان ہائی اسکول فٹبال گراؤنڈ میں مکران ڈویژن نے بہترین کھیل پیش کیا اور ملک حسن فٹبال کلب نوشکی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا۔

ایوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے اتفاق کلب چمن کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

مالی باغ فٹبال گراؤنڈ میں گئے دوسرے میچ میں ہزارہ کمبائنڈ نے ایگل کلب جیکب اباد کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا۔

قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں حسین ٹیکسٹائل مل ملتان اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں اور ایک سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گولوں پر بھرپور حملے کیے

تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

 

 

 

error: Content is protected !!