پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی.

 

 

پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی

 

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔

گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سندھ ٹین پن باؤلنگ کے صدر علیم آغا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز اور مکس ٹیم شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ 29 اکتوبر تک جاری رہےگی

اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!