آئی سی سی ورلڈکپ ; تمام ٹیموں کی شرکت کنفرم ‘ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا.

 

 

 

بھارت میں ہونیوالے ورلڈکپ 2023 میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی شرکت کنفرم، تمام بورڈ نے اپنی ٹیموں کی فہرست آئی سی سی کو جمع کرادی۔

 

ٹیم کی فہرست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی، اب کوئی بھی ٹیم مینجمنٹ متبادل کھلاڑی صرف انجری کی صورت میں لے سکتی ہے جس کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا ہوگی۔

 

ورلڈ کپ میں دس ٹیمیں ان ایکشن ہونگی، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیدرلینڈز ،ساوتھ افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔

آئی سی سی نے تمام سکواڈز کو کنفرم کردیا، ورلڈکپ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا ، مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔

 

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

 

 

 

تعارف: News Editor