آئی سی سی ورلڈکپ ; پاکستانی کھلاڑیوں کی راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ.

 

 

پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔۔

 

بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، سیشن میں حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے گزشتہ رات قومی ٹیم بھارتی شہر حیدرآباد پہنچی جہاں انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

آج پاکستان کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ بھی لیا جس میں فیلڈنگ کی مشقیں اور نیٹ سیشن کیے گئے۔

 

کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔

پاکستانی ٹیم آخری مرتبہ 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت گئی تھی

 

کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کیلئے بھارتی پچز پر پہلی مرتبہ کھیلنا امتحان ہوگا لیکن قومی کرکٹرز بھارت میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پُرامید ہیں

 

پاکستان کل نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔

 

 

 

تعارف: News Editor