انٹر سکول انڈر 16 کرکٹ چیمپئن شپ ; مصور پبلک سکول فائنل میچ میں سات وکٹوں سے کامیاب

 

 

اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد

پشین : ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی سی بی انٹر سکول انڈر 16 چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ابن سینا ہائی سکول اور مصوّر پبلک ہائی سکول پشین کے درمیان کھیلا گیا

فائنل میچ مصور پبلک سکول نے سات وکٹوں سے جیت کر انٹر سکول چیمپئن 2023 کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈپٹی چیئرمین اور ممتاز سپورٹس مین سید سمیع اللہ آغا ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد ابراھیم کاکڑ تھے

جبکہ کوئیٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدلمالک اچکزئی اپنے مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کرسکیں

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ کونسل کے اراکین سرپرست اعلیٰ مجیب الرحمٰن ،ولی پشتون ، ولی ناظم ،عتیق خان ، غلام اسحاق ، ملک آصف خان اور منور خان ،ابن سینا سکول کے ڈائریکٹر عنایت اللہ کاکڑ WESS آرگنائزیشن کے

نمائندے رافع اچکزئی ، شاہد خان پیرعلی زئی پرائیوٹ سکول کے صدر عبداللہ خان علاقائی سوشل میڈیا کے ہیڈ نقیب ماما گراؤنڈ میں شائقین اور سکولز کے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی

ابن سینا ہائی سکول نے مقررہ اوورز میں 159 رنز کا ٹارگٹ دیا جس میں اجمل کے 41 جبکہ ذیشان کاکڑ کے 38 رنز نمایاں تھے مصور سکول کیطرف سے طیب نے چار جبکہ حیات نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

مصوّر پبلک سکول نے مطلوبہ ٹارکٹ ضیاء الحق کے شاندار اور دلکش 110رنز ناٹ آؤٹ اننگز کے بدولت سات وکٹوں سے جیت لیا

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ذیشان ترین بہترین بیٹر ضیاءالحق بہترین وکٹ کیپر محمد عمران قرار پائے اور تمام کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا

دونوں ٹیموں کو مکمل سیٹ کا وردی دیا گیا میچ آفیشلز عبدالسلام درانی اور احسان اللہ تھے جبکہ سکورنگ غلام اسحاق نے کی

 

 

 

 

error: Content is protected !!