کرکٹ ورلڈکپ ; نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

 

 

 

 

آئی سی سی عالمی کرکٹ میلے میں آج کیویز اور بنگال کے ٹائیگرز مد مقابل آئے ہیں، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دیدی۔

 

نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کی واپسی ہو گئی اور وہ 6 ماہ بعد انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا جا رہا ہے، اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ کیوی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ول ینگ کو ڈراپ کیا گیا ہے

 

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ وارم اپ گیمز سے ٹیم کی اچھی تیاری ہوئی ہے، پِچ دیکھنے میں اچھی ہے دوسری اننگ میں اوس پڑ سکتی ہے

 

اس موقع پر بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹورنامنٹ میں آپ کچھ میچ جیتتے ہیں اور کچھ ہارتے ہیں، اس میچ میں ہم 280 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے

 

 

 

error: Content is protected !!