پی سی بی کی شائقین اور کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کی اپیل

 

 

پی سی بی کی شائقین اور کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کی اپیل

 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کی متواتر تین ناکامیوں پر بورڈ شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے، البتہ اس موقع پر بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز سے امید رکھتی ہے

کہ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچیز کھیلنے ہیں ، امید ہے، قومی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرئے گی۔

سابق کرکٹرز اور میڈیا کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید اور انھیں تبدیل کرنے پر کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے.

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم کو مکمل فری ہینڈ دیا،

اور ان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی روکاوٹ نہیں بنے۔

مستقبل میں بورڈ ورلڈ کپ 2023ء کی پرفارمینس کی روشنی میں فیصلے آنے والے وقت پر کریگا۔فی الحال بورڈ مکمل طور پر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں ٹیم سے میدان میں سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لئے اچھے کھیل کے لئے پرامید ہے

 

 

error: Content is protected !!