پاکستان کو شکست، سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

 

انڈر19 ون ڈے کرکٹ سیریز :سری لنکا نے 2-3 سے جیت لی

پانچویں اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 165 رنز سے شکست،

بہترین کھلاڑی ویھاس تھیومیرا قرار پائے

 

سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیم نےپاکستان انڈر19 ٹیم کو فیصلہ کن پانچویں ون ڈے میچ میں 165 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے جیت لی۔

منگل کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے 9وکٹوں کے نقصان پر293 رنز بنائے۔

 

 

مہمان ٹیم کے بیٹر سینتھ جے وردھنے 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روسنداگاماگے66 اورپولندوپریرانے47 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ ،محمد ابتسام اور عرفات منہاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آفتاب احمد ، نوید احمد خان اور ہارون ارشد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان انڈر 19ٹیم مطلوبہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی اور32.3اوورز میں 128 رنز پر آل آوٹ ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،شامل حسین 14،طیب عارف11،ہارون ارشد17 ،حمزا نواز 13 اور نوید احمد خان 9 رنز اسکور کر سکے۔

سری لنکن بولرز میں ویھاس تھیومیکا اور مالشا تھروپاتھی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویشوالاہیرو نے 2 ، گاروکاسنکیتھ اور دنوراکالوپاھانا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

 

 

 

تعارف: News Editor