تھائی لینڈ کے سفیر کی پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات

 

 

تھائی لینڈ کے سفیر کی ذکا اشرف سے ملاقات

ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دیکھا

لاہور10 نومبر، 2023:ء

 

پاکستان میں رائل تھائی لینڈ کے سفیر چکرید کرائچائوونگ اور ان کے اسٹاف نے جمعہ کے روز پاکستان ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا۔ انہوں نے میچ کے اختتام پر ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی۔

تھائی لینڈ کے سفیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے بھی ملاقات کی اور تھائی لینڈ ایمرجنگ ٹیم کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی روایتی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ کی ویمنز ایمرجنگ ٹیم نے پاکستان کے دورے میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جس میں شریک تیسری ٹیم ویسٹ انڈیز ویمنز اے تھی۔ تھائی لینڈ ایمرجنگ ٹیم اسوقت پاکستان ویمنز اے کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!