صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد سے ملاقات

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد سے ملاقات ہوئی،

پاکستان ہاکی ٹیم کی اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے انتظامات، کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے وفاقی دارالخلافہ میں واقع وزارت بین الصوبائی رابطہ آفس میں نگران وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر پپی ایچ ایف نے 15 تا 21 جنوری مسقط عمان میں منعقد ہونے والےاولمپک کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے لئے انتظامات کھلاڑیوں کی تربیت اور اسلام آباد میں جاری قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی خوارک اور رہائش سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

صدر پی ایچ ایف نے نگران وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد سے پاکستان ہاکی ٹیم کے انٹرنیشنل ٹور کے اخراجات کا تخمینہ اور پی ایچ ایف کے ذمہ کھلاڑیوں کے بقایاجات کا تخمینہ بھی پیش کیا ۔

نگران وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے مسائل حل کرلئے جائینگے،

انکی تربیت اور بہتر رہائش اور غذائی ضروریات کو بھی بہتر کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے عملدرآمد کے لئے سپورٹس بورڈ کو ہدایات بھی جاری کی۔

 

 

 

تعارف: News Editor