پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات محکموں کو واپس کردی

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات محکموں کو واپس کردی،

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے ہدائتی مراسلہ جاری کردیا

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کی جانب سے محکمہ جات کو ماضی قریب میں درخواست کی گئی درکار ملازمین کی خدمات واپس کردیں۔ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کے مطابق محکمہ جات کو صرف درکار خدمات کے حامل پروفیشنل کھلاڑیوں کی درخواست کرینگے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپیئن شہباز سینیئر، شفقت ملک، عرفان سینیئر کی خدمات بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو واپس کردی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اولمپیئن محمد عثمان شیخ، عمران شاہ (واپڈا)، ابوذر امراو (نیشنل بینک) اور محمد خالد (پی آئی اے) کی خدمات بھی واپس کردی گئیں۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی ہدایات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس سلسلہ میں پی آئی اے، واپڈا، نیشنل بینک سمیت دیگر محکمہ جات کو مراسلے جاری کردیئے گئے۔

موجودہ قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں مصروف سٹاف بدستور پی ایچ ایف کے ساتھ کام کرے گا

 

 

 

error: Content is protected !!