5ویں لاءاسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ڈیننگ اسکول آف لاءنے جیت لیا۔

5 ویں لاءاسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ڈیننگ اسکول آف لاءنے شہید ذوالفقار علی بھٹو لاءیونیورسٹی کو سخت مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر جیت لیا۔

پروفیسر جی این قریشی فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ نقد انعام آئندہ ہفتے جیتنے والی ٹیم کو ان شآءاللہ چیف جسٹس سندھ ہائی کرٹ جسٹس عقیل عباسی تقسیم کریں گے۔

 

جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے تحت کھیلے جانے والے 5 ویں لاءاسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل سخت مقابلے کے بعد ڈیننگ اسکول آف لاءکی ٹیم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو لاءیونیورسٹی کو ایک رن سے شکست دے کر جیت لیا۔

ڈیننگ اسکول آف لاءکی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو لاءیونیورسٹی کی ٹیم آخری اوور میں 190 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔

ڈیننگ اسکول آف لاءکے عبداللہ عزیز نے 126 رنز 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ ان کی اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دیگر نمایاں بیٹسمینوں میں ڈیننگ اسکول کے حارث نے 22 اور زاہد نے 13 رنز، شہید ذوالفقار علی بھٹو لاءیونیورسٹی کے ابوبکر نے 7 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز،

خالق نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 41، آفاق نے 17 اور فراز نے 15 رنز بنائے۔ ڈیننگ اسکول آف لاءکی جانب سے نمایاں بولر اصحاب ترین نے 4، عبدالباسط نے 3 کھلاڑی آﺅٹ کیے جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو لاءیونیورسٹی کی جانب سے عبداللہ نے 3، ابوبکر نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

ٹورنامنٹ کا مین آف ٹورنامنٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو لاءیونیورسٹی کے ابوبکر اور فائنل کا مین آف میچ کا اعزاز ڈیننگ اسکول آف لائن کے عبداللہ عزیز کے حصے میں آیا۔ ممتاز قانون دان اور جسٹس ہیلپ لائن کے بورڈ آف پیٹرن کے رکن پروفیسر جی این قریشی، بوہری کمیونٹی کے سربراہ منصور جیک، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڈائچ،

سابق ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے سید اسرار علی، پاکستان اولمپک کے عہدیدار آصف عظیم، ممتاز مزدور رہنما سید ذوالفقار شاہ نے جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے سربراہ ندیم شیخ ایڈووکیٹ،

جنرل سیکریٹری حارث امین بھٹی، سلیم مائیکل ایڈووکیٹ کے ہمراہ کھلاڑیوں میں میڈلز، انعامات اور ٹرافی تقسیم کی۔ اس موقع پر جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے سربراہ ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے اعلان کیا کہ نقد رقوم کی تقسیم کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل عباس کی آمد متوقع ہے۔

5 ویں لاءاسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر جسٹس ہیلپ لائن کی پوری ٹیم کو لاءاسٹوڈنٹس ٹیموں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

 

 

error: Content is protected !!