نئے سال کی خوشی میں کراچی ریجنل کرکٹ ایوسی ایشن کا بڑا اقدام

نئے سال کی خوشی میں کراچی ریجنل کرکٹ ایوسی ایشن کا بڑا اقدام

14 سال بعد ریجنل انڈر19 انٹرزونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندارآغاز،
ایونٹ میں 16 ٹیموں کے درمیان 34 میچز کھیلے جائیں گے ۔

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے شہر میں 14 سال بعد انڈر19 انٹرزونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا، بیرنگٹن کریسنٹ کرکٹ کلب کے کو آنر نوید احمد مہمان خصوصی تھے

جنھوں نے ایونٹ کا افتتاح بال کو ہٹ لگا کر کیا ٹورنامنٹ کی 16 ٹیموں کے درمیان 34 میچز کھیلے جائیں گے اس موقع پر نوید احمد نے کہا کہ کراچی نے ہمیشہ سے ملک کو بہترین کرکٹرز دیئے ہیں

انھوں نے کہا کہ شہر میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پیش پیش ہیں اس مرتبہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس میں امریکہ کی بیرنگٹن کریسنٹ کرکٹ کلب بھی مختلف ٹورنامنٹس میں شرکت کرے گی

جس میں موجود امریکن پلئیر کے ساتھ ویسٹ انڈیز، ساوتھ افریقہ اور پاکستانی کرکٹرشامل ہونگے انھوں نے کہا کہ آر سی اے کے سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ہم اسپانسر کرینگے

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں خالد نفیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ میں کراچی کے کرکٹرز نے ملکی سطح پر بہترین پرفارمنس دکھائی ہے، انھوں نے کہا کہ کراچی کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی کی فاتح بنی،

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ونر رہی، پاکستان کپ کی رنر اپ ، نیشنل انڈر19 کی فاتح جبکہ نیشنل انڈر19 چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا مختلف ایونٹس میں کراچی کی ٹیم تین ٹورنامنٹس کی فاتح بنی ہے

اس موقع پر شاید احمد آنر گلوبل کرکٹ کلب مشیگن نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں کے کھلاڑیوں کو امریکا میں کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کریں گے

انھوں نے کہاایک آل کراچی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ہم اسپا نسر کریں گے جو کراچی ریجن منعقد کریگا تقریب میں شہر کے ساتوں زونز کے آفیشلز سمیت کرکٹ سے وابسطہ شخصیات شامل تھیں،آ

 

 

error: Content is protected !!