پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا.

 

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

کیوی ٹیم میں میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان کین ولیمسن اور لوکی فرگوسن پاکستان کے خلاف تمام میچز نہیں کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں کین ولیمسن، فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔

کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے ان کی جگہ جوش کلارکسن کھیلیں گے، کین ولیمسن کی جگہ مچل سینٹنر تیسرے میچ میں کپتانی کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو کھیلا جائے گا،14 جنوری کو دوسرا، 17 کو تیسرا، 19 کو چوتھا جبکہ 21 فروری کو پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

 

 

تعارف: News Editor