سپیشل کھلاڑیوں کیلئے منعقد ہونیوالی مقابلوں کے حوالے سے اجلاس ؛ کمیٹی قائم

سپیشل کھلاڑیوں کیلئے منعقد ہونیوالی مقابلوں کے حوالے سے اجلاس آج ہوگا

سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ہونیوالے سپیشل افراد کے ان مقابلوں کو آرگنائز کرنے کیلئے ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ نے کمیٹی قائم کردی ہے

کھیلوں کے یہ مقابلے اس ماہ ہونے ہیں تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ،ڈی جی سپورٹس کی ہدایت پر بننے والی اس کمیٹی میں خاتو ن ڈائریکٹریس رشیدہ غزنوی ، عزیز اللہ خان ، سلیم رضا ، جعفر شاہ اورجمشید بلوچ شامل ہیں جو ان مقابلوں کو آرگنائزر کرے گی

اس سلسلے میں پہلا اجلاس آج بروز جمعرات پشاور سپورٹس کمپلیکس میں طلب کیا گیا ہے جس کی سربراہی رشیدہ غزنوی کرینگی

جبکہ اس میں سپیشل کھلاڑیوں کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کے نمائندے بھی شامل ہونگے ،

واضح رہے کہ سال 2023میں کھیلوں کے ان مقابلوں میں سپیشل گیمز اور انٹر مدارس کے مقابلے ہونے ہیں

 

 

 

error: Content is protected !!