قومی کرکٹر احمد شہزاد کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے.

 

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے دعوت پر قومی کرکٹر احمد شہزاد کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے،

کوئٹہ(بسجا رپورٹ) انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے دعوت پر قومی۔کرکٹر احمد شہزاد کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے،

نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ قومی ہیرو، بین الاقوامی شہرتِ یافتہ کرکٹر احمد شہزاد کل بروز اتوار کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور کوئٹہ میں نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور محمد شاہ دوتانی نے قومی ہیرو اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر احمد شہزاد کو بلوچستان کا دورہ کرنے کےلئے مدعو کیا تھا۔

اپنے دورے کے دوران وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے بھی ملاقات کریں گے۔ احمد شہزاد بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے خواہشمند ہیں وہ بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ ہم اپنے قومی ہیرو کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہیں گے ان کو اپنے درمیان پا کر نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ اپنی خدادا صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں کرکٹ کے فروغ کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان حکومت سپورٹس بلخصوص کرکٹ کے فروغ کےلئے کام کر رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

قومی کرکٹر احمد شہزاد کے دورہ بلوچستان سے بلوچستان کے ٹیلینٹ کو قومی سطح پر پزیرائی ملے گی۔

اور بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کے بدولت بلوچستان کے کرکٹرز کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات و نشریات کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھارہی ہے۔

 

 

error: Content is protected !!