اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ زون چار وائٹس کی مسلسل دوسری کامیابی

اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ ۔
زون چار وائٹس کی مسلسل دوسری کامیابی۔
محمد بلال خان کی جارحانہ بولنگ 8 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کر کٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کردہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چار وائٹس نے زون ایک بلوز کو 226 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

پا ک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گیے میچ میں زون چار وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 298 رنز بنائے۔دانیال خان اور اویس احمد نے 44، 44، رانا اریب نے 35، محمد اویس زاھد نے 34، موسیٰ آزاد اور عبدل رزاق نے 33 ،33 اور محمد اقرار نے 27 رنز بنائے۔

قمبر عباس نے 3 اور ندیم خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون ایک بلوز 72 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔میتھیو رضوان نے 19 رنز بنائے۔

رائٹ آرم لیگ اسپنر محمد بلال خان نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 8 رنز دیکر 6 جبکہ عبدل رزاق نے 15 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

error: Content is protected !!