پریذیڈنٹ ٹرافی: احمد شہزاد کے 77 رنز، اسداللہ حمزہ کی چار وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی: احمد شہزاد کے 77 رنز، اسداللہ حمزہ کی چار وکٹیں

کراچی 9 جنوری، 2024:ء

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل نے ٹاس جیت کر واپڈا کو بیٹنگ دی۔ واپڈا نے مقررہ 80 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔

احمد شہزاد نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 77 رنز اسکور کیے۔ ایاز تصور نے 75 رنز بنائے جس میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
مبصر خان نے67 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
ایس این جی پی ایل نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنائے تھے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک نے ٹاس جیت کر کے آر ایل کو بیٹنگ دینے کا فیصلہ کیا۔ کے آر ایل کی ٹیم 269 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ روحیل نذیر 66، معاذ صداقت 64 اور شرون سراج 55 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔

رمیز عزیز نے 67 اور زاہد محمود نے69 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر 28 رنز بنائے تھے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹاس جیت کر پی ٹی وی کو بیٹنگ دی جو 52 اوورز کی بیٹنگ میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسن محسن نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ حسن نواز نے چھ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اسد اللہ حمزہ نے 61 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
وکٹ کیپر غازی غوری نے چار کیچز لیے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔ کپتان محمد حریرہ 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

error: Content is protected !!