سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز 25 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا.

 

سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز 25 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، ایونٹ 5 فروری تک جاری رہے گا۔

گورنر ہاؤس میں لیگ کے حوالے سے باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری مہمان خصوصی تھے، تقریب میں جاوید میانداد، معین خان، عمر اکمل، عبدالرزاق ودیگر شریک ہوئے۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) صوبے میں کرکٹ کے فروغ کی راہیں کھولے گی۔ سندھ کے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی اہلیت منوانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

جاوید میانداد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سندھ لیگ خوب ترقی کرے، لیگ کی کامیابی کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔

معین خان کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہورہی ہے کہ سندھ میں کرکٹ فروغ پارہی ہے، لیگ کے انعقاد سے چھوٹے کرکٹرز کو روزگا ملے گا،سندھ کے ہر ریجن میں کرکٹ اکیڈمی کا قیام اچھا فیصلہ ہے۔

 

 

error: Content is protected !!