تائیکوانڈو کا پاکستان میں گراس روٹ لیول پر بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ؛ صبا شمیم جدون

 

پاکستان تائیکوآنڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر صبا شمیم جدون نے کہا ہے کہ تائیکوانڈو کا ملک میں گراس روٹ لیول پر بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے

اور فیڈریشن گراس روٹ سطح پر کھیل کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔

 

ان خیالات گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں یہ بہت زیادہ مقبولیت اختیار کر چکا ہے اس کے مقابلے بھی باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں صبا شمیم جدون نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کروانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہی ٹیلنٹ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکے گا۔

ایک سوال کے جواب میں صبا شمیم جدون نے ملک میں تائیکوانڈو کے کھیل کے فروغ کے لئے پاکستان تائیکوآنڈوفیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ اور سیکرٹری جنرل مرتضیٰ حسن بنگش کی کاوشوں اور کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیل ترقی کریں۔

 

 

error: Content is protected !!