چھٹا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول گرلز سائیکل ریس کے سنسنی خیزاور دلکش مقابلے۔

چھٹا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول گرلز سائیکل ریس کے سنسنی خیزاور دلکش مقابلے۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چھٹا سعید احمد صدیقی میموریل سپورٹ فیسٹیول میں گرلز سائیکل ریس کے مقابلے منعقد ہوئے ،

پاک کالونی میں واقع اسٹوڈنٹ کلب قاضی میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری چھٹا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول میں آج سائیکل ریس دلکش اور سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے جس میں گرلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جونیئر کیٹگری کے مقابلوں میں مہک نے پہلی ہانیہ طاہر نے دوسری اور جنت نے تیسری پوزیشن، جونیئر بی کیٹیگری میں ابیحہ فاطمہ، انوشہ جنید اور انابیہ نے بالترتیب پہلی دوسری اور

تیسری پوزیشن،مڈلر کیٹگری اے میں مصباح معراج، میرب اور دعا نے اول دوم اور سوم پوزیشن،جونیئر بی کیٹگری میں میرب، اریبہ اور آرزو بالترتیب فرسٹ سیکنڈ تھرڈ پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے

جبکہ سینیئر کیٹگری میں پہلی ریس میں آمنہ انصاری نے پہلی مصفرا نے دوسری اور فردوس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، دوسری ریس میں ماہین آصف اول ثنا دوم اور بشری نے سوم پوزیشن حاصل کی

جبکہ پروگرام کی آخری ریس میں آیت توصیف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی، اسماء نے دوسری اور مقدس ثناء تیسری پوزیشن اپنے نام کی، سائیکل ریس کے شاندار انعقاد میں سندس ریحان،

رمیساء ناز، فضاء منور،عائشہ افتخار، اریشاء، فاطمہ عارف، مقدس ثناء، سنیہم عمران، اسماء فرید، مدثر اقبال، نبیل انصاری، شایان اقبال نے افیشلز کے فرائض انجام دیے ہیں آرگنائزر محمد ریحان اکرم کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اصل میں ضرورت اس امر کی ہے کہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو نکالنے کی جدوجہد تیز تر کی جائیں

جو کہ بد قسمتی سے صرف تین سے پانچ فیصد ہوتی ہے، اس طرح کے ایونٹ سے امید ہے کہ آنے والے وقت میں بہت سے ٹیلنٹڈ کھلاڑی ملک کو قوم کا نام روشن کریں گے۔

 

 

error: Content is protected !!