آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننا خوش قسمتی ہے، وقار یونس

 

آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننا خوش قسمتی ہے، وقار یونس

دبئی (نوازگوھر) خلیجی خطے میں آئی ایل ٹی 20 کی مقبولیت کو سراہتے ہوئے لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے لیگ کی ترقی، یواے ای کی ٹیم کی ترقی اور ٹورنامنٹ میں معروف کھلاڑیوں کے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لیگ کے ساتھ اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ٹورنامنٹ نیا تھا اور وہ اس میں شامل ہونے کو اپنی خوش قسمتی تصور کرتے ہیں میں نے بہت اچھا وقت گزارا خاص کر جب کرکٹ کا معیار اچھا تھا۔

آئی ایل ٹی 20 مقبول سے مقبول تر ہوتا جارہا ہے۔ ابھی اس کے ابتدائی دن ہیں تاہم مجھے یقین ہے کہ کرکٹ کا معیار اور شائقین ہر سیزن کے ساتھ بہتر ہوں گے.
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم، شعیب اختر، سائمن ڈول، وریندر سہواگ اور ہربھجن سنگھ شامل ہیں۔

 

 

تعارف: News Editor