ایشیاکپ ; افغانستان کو 2 رنز سے شکست’ سری لنکا نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی جبکہ سری لنکا نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 

لاہور میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ  50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز سکور کئے ۔

 

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس92رنز بنا کر نمایاں رہے، پاتھم نسانکا41،چارتھ اسالنکا36اوردیموتھ کرونارتنےنے32رنز بنائے۔

 

گلبدین نائب نے 4،راشد خان نے 2،مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 289 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی65،کپتان حشمت اللہ شاہدی59رنز بنا کر نمایاں رہے،رحمت شاہ45،گلبدین نائب اورکریم جنت نے22،22رنز ،راشد خان27اورنجیب اللہ زدران نے23رنز بنائے۔

 

سری لنکا کی جانب سے کاسن راجیتھا نے3وکٹیں حاصل کیں،دونتھ ویلالج اوردھننجایا ڈی سلوا نے 2،2 اور متھیشا پاتھیرانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

 

error: Content is protected !!