پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے ٹینس کو فروغ ملے گا،انیل دھوپر

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے ٹینس کو فروغ ملے گا،

دونوں ملکوں کو سپورٹس فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہئے۔

 

پاکستان کادورہ کرنیوالی آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انیل دھوپر نے پاکستان‘ بھارت ٹینس سیریز کے انعقاد کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی کو بہتر بنانا چاہیے،

ڈیوس کپ میں پاکستان کیخلاف کامیابی کیلئے پر امید ہیں ، پرتپاک استقبال کرنے پر خوشی ہوئی ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے ٹینس کو فروغ ملے گا۔ دونوں ملکوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنا چاہیے۔

ہم نے بھارتی حکومت سے پاکستان جانے کیلئے این او سی نہیں مانگی تھی ، ڈیوس کپ کھیلنے کیلئے ہمیں این او سی کی ضرورت نہیں ، ہمیں اندازہ تھا کہ ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ہی جانا پڑے گا

اسی لئے ڈیوس کپ میزبانی چیلنج کرنے سے قبل ہی پاکستان کی ٹکٹ بک کروا لی تھی۔ پاکستان آکر اچھا لگا، اسلام آباد خوبصورت شہر ہے، ہمارا پرتپاک استقبال کیا گیا، بھارتی حکومت ٹینس کو 18کروڑ کی سالانہ گرانٹ دیتی ہے

 

 

error: Content is protected !!