فزیکل ڈس ایبلڈ نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ کے ٹرائلز کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا

فزیکل ڈس ایبلڈ نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں ٹرائلز کا اعلان کر دیا۔ 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے فزیکل ڈس ایبلڈ نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز کا اعلان کر دیا۔

پی ڈی سی اے کے سیکریٹری امیر الدین انصار ی کے مطابق ٹرائلز کا آغاز13اپریل سے ہوگا،ٹرائلز18اپریل تک جاری رہیں گے اس دوران ملک کے 15شہروں میں ٹرائلز لئے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق 13اپریل کو ملتان جبکہ14اپریل کو کراچی،اسلام آباد،حیدرآباد،راولپنڈی،سرگودھا اور فیصل آباد ریجن کے ٹرائلز ہونگے۔

15اپریل کو آزاد کشمیر،16اپریل کو پشاور،17اپریل کو ایبٹ آباد اور لاہور جبکہ 18اپریل کو سیال کوٹ اور کوئٹہ میں ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے۔

سیالکوٹ اور لاہور کے لئے جاوید اشرف،کوئٹہ کے لئے محمد اسلم،ملتان اور بہاولپور کے لئے جمیل کامران،اسلام آباد،پشاور،ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر کے لئے محمد طاہر،حیدرآباد کے لئے اقبال ملک،

راولپنڈی کے لئے رافع ہاشمی اور فیصل آباد کے لئے واصف رحمان کوٹرائلز ہیڈ بنایا گیا ہے جبکہ کراچی میں سیکریٹری پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔

error: Content is protected !!