سٹارز کی سات وکٹوں سے جیت، چیلنجرز کو پانچ وکٹوں سے شکست

سٹارز کی سات وکٹوں سے جیت، چیلنجرز کو پانچ وکٹوں سے شکست

راولپنڈی، 15 نومبر 2024: نوازگوھر

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں اسٹارز کی ٹیم نے اسٹرائیکرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ، اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

اسٹرائیکرز کی پوری ٹیم 41.5 اوورز میں 108 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔ اسٹرائیکر کی ندا ڈار 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ اسٹارز کی جانب سے رامین شمیم نے تین جبکہ وحیدہ اختر اور طوبیٰ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹار ز نے مطلوبہ ہدف 22.5 اوورز میں حاصل کر لیا، سدرہ امین نے 79 کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اسٹرائیکر کی انعم امین نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں کانکررز نے چیلنجرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ، چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ چیلنجرز کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 201 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔

چیلنجرز کی عالیہ ریاض نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ کانکررز کی طرف سے نشرہ سندھو اور دعا ماجد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کانکررز نے مطلوبہ ہد ف 46.5 اوور ز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،

کانکررز کی سائرہ جبین نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ چیلنجرز کی جانب امن ہانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: News Editor