ابوظہبی ٹی 10 لیگ، یو پی نوابز کی دکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار فتح

ابوظہبی ٹی 10 لیگ،یوپی نوابز کی دکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار فتح

ابوظہبی: ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2024 میں یو پی نوابز نے دکن گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔ یوپی کی ٹیم نے 113 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔

اس وقت ایک اوور باقی تھا۔کپتان اور افغانستان کے بلے باز رحمان اللہ گرباز نے اوشکا فرنینڈو کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد کپتان 21 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد نوابز نے فرنینڈو (17 گیندوں پر 34) اور ڈیوڈ ملان کو فوری طور پر کھو دیا لیکن آندرے فلیچر اور اوڈیان اسمتھ نے آخر کار ٹیم کو لائن پر پہنچا دیا۔اس سے قبل گلیڈی ایٹرز نے کارروائی کا آغاز اس انداز میں نہیں کیا تھا

جس طرح وہ چاہتے تھے کیونکہ وہ باقاعدگی سے وکٹیں گنواتے رہے۔ انگلینڈ کے بلے باز جوز بٹلر اور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے پانچویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کی

تاہم ٹیم 10 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید نے 2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کے بنورا فرنینڈو نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹیم کی جانب سے ٹائمل ملز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: News Editor