پشاور (سپورٹس رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس واحیائے پشاور آصف خان نے کہاہے کہ اربا ب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر 75 فیصد کام مکمل ہے اور انشا اللہ جون2022 تک مکمل کردیاجائیگا اور وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمودخان جولائی 2022 میں افتتاح کرینگے ۔ جبکہ132 سٹیل ٹریسز 17 رہ گئے جس پر زور وشور سے کام جاری ہے جبکہ نو پیجز پر بھی کام جاری ہے جبکہ کے گراس پر بھی کام جاری ہے ۔آج بروز منگل ضلعی کانفرنس روم میں ایک اجلاس کا انعقادکیاگیا تھا جس میں ڈی جی سپورٹس خالد خان کلیم اللہ بلڈنگ آفیسر تیمور خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجیئر اسد علی لوڈ انجینئر نوید اقبال ایس ڈی او میگا پراجیکٹس اختر جمال ریذیڈنٹ انجینئر محمد ظہوراسی ڈی او سی اینڈ ڈبلیو راحیل خان الیکٹریکل انجینئر نے شرکت کیں۔
اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کئے گئے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے بتایاکہ ارباب نیاز کرکٹ سیڈیم پر 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور چونکہ یہ سٹیڈیم دبئی کرکٹ سٹیڈیم کے طر ز پر عالمی معیارکے مطابق بنایاجارہاہے جس کی تزئین و آرائش کی جائے گی جس میں کھلاڑیوں، آفیشلز، صحافیوں اور سامعین کے لیے تمام جدید سہولیات موجود ہیں جس کے لیے تمام سامان باہر سے منگوا یا جارہا ہیں جس میںسٹیل سٹرکچر مین سٹریم سٹیل ورکس ایل سی ڈی سکرین کرسیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں جو کہ کراچی پہنچ گئے اور جلد ہی پشاور پہنچا دئیے جائینگے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس واحیائے پشاور آصف خان نے کہاہے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنایاجارہاہے جس پر کام زور وشورسے جاری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا انہوں نے سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کو ڈبل شفٹ میں مزید تیز کیاجائے اور ہرصورت جون تک مکمل کئے جائیں اس موقع پر انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔
پرسن برائے میگاپراجیکٹس واحیائے پشاور آصف خان نے کہاہے کہ اربا ب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر 75 فیصد کام مکمل ہے اور انشا اللہ جون2022 تک مکمل کردیاجائیگا اور وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمودخان جولائی 2022 میں افتتاح کرینگے ۔ جبکہ132 سٹیل ٹریسز 17 رہ گئے جس پر زور وشور سے کام جاری ہے جبکہ نو پیجز پر بھی کام جاری ہے جبکہ کے گراس پر بھی کام جاری ہے ۔آج بروز منگل ضلعی کانفرنس روم میں ایک اجلاس کا انعقادکیاگیا تھا جس میں ڈی جی سپورٹس خالد خان کلیم اللہ بلڈنگ آفیسر تیمور خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجیئر اسد علی لوڈ انجینئر نوید اقبال ایس ڈی او میگا پراجیکٹس اختر جمال ریذیڈنٹ انجینئر محمد ظہوراسی ڈی او سی اینڈ ڈبلیو راحیل خان الیکٹریکل انجینئر نے شرکت کیں۔ اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کئے گئے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے بتایاکہ ارباب نیاز کرکٹ سیڈیم پر 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور چونکہ یہ سٹیڈیم دبئی کرکٹ سٹیڈیم کے طر ز پر عالمی معیارکے مطابق بنایاجارہاہے جس کی تزئین و آرائش کی جائے گی جس میں کھلاڑیوں، آفیشلز، صحافیوں اور سامعین کے لیے تمام جدید سہولیات موجود ہیں جس کے لیے تمام سامان باہر سے منگوا یا جارہا ہیں جس میںسٹیل سٹرکچر مین سٹریم سٹیل ورکس ایل سی ڈی سکرین کرسیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں جو کہ کراچی پہنچ گئے اور جلد ہی پشاور پہنچا دئیے جائینگے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس واحیائے پشاور آصف خان نے کہاہے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنایاجارہاہے جس پر کام زور وشورسے جاری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا انہوں نے سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کو ڈبل شفٹ میں مزید تیز کیاجائے اور ہرصورت جون تک مکمل کئے جائیں اس موقع پر انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔