کرکٹ ورلڈ کپ ؛ پاکستان اپنا آخری میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں کل د و میچ کھیلے جائیں گے۔

 

پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجو صبح 10 بجے شروع ہوگا،دوسرا میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

دوسرے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈنز گارڈنز،کولکتہ کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ پاکستان ٹیم کا نواں اور آخری لیگ میچ ہوگا ۔

میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔پاکستان کی ٹیم کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے انگلینڈ کو بڑے مارجن سے جیتنا ضروری ہوگا۔

 

 

error: Content is protected !!