آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے نیدرلینڈز کو سولہ رنز سے شکست دیدی، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 44 گیندوں پر 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چاریتھا آسالنکا نے 31 رنز بنائے، نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکیرین اور بس ڈی لیڈی نے دو دو جبکہ فریڈ کلاسین اور ٹم وین ڈر گوٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا پائے، نیدرلینڈز کی جانب سے میکس او ڈائوڈ نے 53 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 71 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگزکھیلی، جبکہ کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے اکیس رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا نے تین، مہیش تھیکاشانکا نے دو جبکہ لاہیرو کمارا نے اور بینورا فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا کے کوشل مینڈس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔