پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کو کرلیا گیا۔
راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹکٹ اور بلیک میں ٹکٹس فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کارروائی کے دوران ملزمان بلیک ٹکٹوں وجعلی ٹکٹوں کے عوض
شہریوں سے رقم بٹورنے میں مصروف تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں عاصم محمود، محمد عمر، محمد یوسف شامل ہیں۔دوسری جانب ایس پی راولپنڈی فیصل سلیم کی ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔