سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچز مسترد ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
سری لنکن محکمہ موسمیات نے کولمبو میں آئندہ دنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے
ذرائع کےمطابق کولمبومیں10روزتک بارش کی پیش گوئی ہے.
ایشیاکپ کافائنل17ستمبرکوشیڈولڈہے،کولمبومیں17ستمبرکوبھی بارش کی پیش گوئی ہے
سپر فور مرحلے کا شیڈول;
9 ستمبر: بنگلادیش بمقابلہ سری لنکا، مقام کولمبو
10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، مقام کولمبو
12 ستمبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا، مقام کولمبو
14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، مقام کولمبو
15 ستمبر: بھارت بمقابلہ بنگلادیش، مقام کولمبو