Category: Worldcup 2026

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

     انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے جبکہ ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیموں کو 34 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

    پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جبکہ 7 ویں نمبر کی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے، ہر ٹیم کو ایونٹ کھیلنے کے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالرز بھی ملیں گے۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی، بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔

  • چیمپین ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز کس کھلاڑی کے پاس ؟

    چیمپین ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز کس کھلاڑی کے پاس ؟

    چیمپین ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز کس کھلاڑی کے پاس ؟

    لاہور ; چیمپئنز ٹرافی کے اب تک ہونے والے ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے ۔

    انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے 17میچ کھیلے اور 52.73کی اوسط کے ساتھ 791رنز بنائے ، جس میں 3سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے ۔

    دوسرے نمبرپرسری لنکا کے مہیلا جے وردھنے نے 2000سے 2013کے دورانچیمپئنزٹرافی کے 22میچز کھیلے اور 21اننگز میں 41.22کی اوسط سے 742رنز بنا جن میں 5نصف سنچریاں بھی شامل ہیں

    جبکہ تیسرے نمبرپربھارت کے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے شیکھر دھون نے 2013سے 2017کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے صرف دو ٹورنامنٹس میں 10میچز کھیلے اور 77.88کی غیرمعمولی اوسط کے ساتھ 701رنز بنائے ،

    جس میں 3سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ چوتھے نمبرپرسری لنکاکے کمار سنگاکارا ،پانچویں نمبرپربھارت کے ساروگنگولی ، چھٹے نمبرپرجنوبی افریقہ کے جیکس کیلس ،ساتویں نمبرپربھارت کے راہول ڈریوڈ ،

    آٹھویں نمبرپرآسٹریلیاکے رکی پونٹنگ ،نویں نمبرپرویسٹ انڈیزکے شیونرائن چندرپال اوردسویں نمبرپر سری لنکاکے سنتھ جے سوریا ہیں ۔

  • چیمپئنزٹرافی ; سرفراز احمد سمیت متعدد سابق کرکٹرز ایمبیسڈر مقر ر

    چیمپئنزٹرافی ; سرفراز احمد سمیت متعدد سابق کرکٹرز ایمبیسڈر مقر ر

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ایمبیسیڈر کی تقرری کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈر مقررکیے گئے ہیں۔

    شیکر دھون اور ٹم ساؤتھی بھی چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن کو بھی ایونٹ کا ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈرز ایونٹ کے دوران میچز پر اپنی رائے دیں گے۔

    سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا لمحہ میں کبھی نہیں بھول سکتا۔2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔کرکٹ کیلنڈر میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی اور اتنے سپیشل ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی ہے۔

    اس فارمیٹ کا مطلب ہے کہ اس میں ہر میچ اہم ہے۔بطور ایمبیسیڈر اپنا رول ادا کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔

    شیکھردھون نے اپنے پیغام میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا ایمبیسیڈر بننا میرے لیے ایک خاص احساس ہے۔اگلے چند ہفتوں میں دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیمیں وائٹ جیکٹ کے لیے مقابلہ کرتی نظر آئیں گی۔

    ٹم ساؤتھی نے اپنے بیان میں کہا کہ بطور کھلاڑی آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہر میچ، ہر گیند اہم ہوتی ہے۔

    شین واٹسن نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایک منفرد ایونٹ ہے جس نے ہمیں کئی یادگار لمحات دیے۔

  • آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ; افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ; افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے لاہور پہنچ گئی۔

    افغانستان کی ٹیم پہلی بار آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں حصہ لے رہی ہے۔ ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔ افغانستان کا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں ہوگا۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

    دوسری جانب افغانستان کے سپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے، افغانستان کرکٹ بورڈ نے سپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں

  • چیمپئنز ٹرافی قومی اسکواڈ ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد

    چیمپئنز ٹرافی قومی اسکواڈ ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد

    چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد

    لاہور (آئی پی ایس ) قومی سلیکشن کمیٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور حارث رف کی انجری کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی ٹھان لی۔

    ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رف کے متبادل کے طور پر کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے اور سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سلیکشن کمیٹی اعلان کردہ ٹیم ہی برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے آئی سی سی آج آخری ڈیڈلائن ہے، جس کے باعث تمام ٹیموں کو تبدیلی کیلئے ٹیکنیکل کیمٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سلیکشن پر سابق کرکٹرز اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ ٹیم میں ایک اسپشلسٹ اسپنر اور آل رانڈر کے شعبے میں عامر جمال کو شامل کرنے پر متعدد بار اصرار کرچکے ہیں تاہم کمیٹی نے اسے نظر انداز کردیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن ٹوٹل فلاپ ثابت ہوئی تھی، جہاں بالنگ لیڈر شاہین آفریدی کو پٹائی سہنی پڑی تھی،

    انکے علاوہ واحد اسپنر ابرار بھی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے تھے جبکہ اسکے برعکس کیویز نے اسپنرز کے ذریعے گرین شرٹس کے ہوم گرانڈ پر انکا شکار کیا تھا۔

    میچ میں شکست اور پھر حارث رف کی انجری کے باعث سلیکشن کمیٹی پر ٹیم میں تبدیلی کیلئے دبا مزید بڑھا تھا کیونکہ پارٹ ٹائم اسپنرز پاکستان کو وکٹ دلوانے میں ناکام رہے ہیں،

    ادھر حارث کی عدم موجودگی پر عامر جمال کا نام پھر زیر گردش ہے کہ انہیں شامل کیا جائے لیکن سلیکشن کمیٹی نے سفارشات نظر انداز کردیں۔

  • سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز ; کراچی کیلئے ٹریفک پلان تیار

    سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز ; کراچی کیلئے ٹریفک پلان تیار

    سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز ; کراچی کیلئے ٹریفک پلان تیار

    کراچی پولیس نے نیشنل سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    سہ فریقی سیریز کے میچز12 اور 14 فروری 2025 اور آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کے میچز19، 21 فروری اور یکم مارچ 2025 کو نیشنل بینک اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم )کراچی میں کھیلے جا ئینگے۔

    سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہینگے۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔

    پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے ; 

    نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ پارکنگ ; 

    کارساز سے آنے والے حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔

    ملینیم سے آنے والے اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔

    نیوٹاؤن سے آنے والے حضرات اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، آغا خان ہاسپٹل کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔

    نیز ; ہیوی ٹریفک: سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ۔ پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ۔کارساز سے اسٹیڈیم ۔ ملینیم تا نیو ٹاؤن ۔ اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔ اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ اوپر بتائے گئے پارکنگ مقام پر ہی پارک کریں ۔

    کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے اففتاحی میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور رانجن مدوگالے فیلڈ امپائر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : وفاقی کابینہ نے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : وفاقی کابینہ نے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025: وفاقی کابینہ نے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے وفاقی کابینہ نے فل پروف سکیورٹی کی منظوری دے دی۔

    کابینہ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلیے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    دوسری جانب پی سی بی حکام نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں، صوبہ پنجاب اور سندھ کی درخواست پر سکیورٹی کی منظوری لی گئی۔

    علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فل پروف سکیورٹی کیلئے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں، چیمپئنز ٹرافی کیلئے آنے والی ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 ; پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ سامنے آگئی

    چیمپئنز ٹرافی 2025 ; پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ سامنے آگئی

    چیمپئنز ٹرافی 2025 ، پاکستانی ٹیم کی کٹ سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں کیسی جرسی پہنے گی؟ قذافی اسٹیڈیم کی رنگا رنگ تقریب میں رونمائی کردی گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کٹ شیئر کی۔

    پی سی بی کی قومی ٹیم کی نئی کٹ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں،

    تمام ہی کھلاڑی ایک قطار میں کھڑے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی موجودگی میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیکٹ اتاری اور اُن کے سامنے جرسی کا رنگ اور انداز پیش کردیا۔

    پی سی بی نے ایک اور پیغام میں جرسی کی تصاویر شیئر کی، جس میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایونٹ کی جرسی زیب تن کررکھی ہے۔

    اس تصویر کے کیپشن میں پی سی بی نے درج کیا کہ ’جوش و جذبے کے ساتھ پہنیں اور ٹیم کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے۔ اور اسی روز پاکستان کا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گا۔

    چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنے روایتی حریت بھارت کے خلاف میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلے گا۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ; پاک بھارت مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ; پاک بھارت مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ; پاک بھارت مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    اس میچ کو لے کر شائقین کرکٹ کا جوش وخروش آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، آئی سی سی کے اس ایونٹ کو جس کا نام چیمپئنز ٹرافی ہے اسے منی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے جہاں ماضی کے مقابلوں میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت پر واضح برتری حاصل ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دبئی انٹر نیشنل سٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کا چھٹا مقابلہ ہے۔

    ماضی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹیمیں 5 مرتبہ آمنے سامنے آئیں جہاں 3 بار پاکستان ٹیم فاتح بن کر میدان سے باہر آئی جبکہ 2 مرتبہ بھارتی ٹیم فاتح رہی۔

    دونوں ٹیموں کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلا آمنا سامنا 19 ستمبر 2004 کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا جہاں انضمام الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے بھارت کو 4 گیندیں قبل 3 وکٹ سے شکست دی۔

    26 ستمبر 2009 کو سپر سپورٹس پارک سنچورین میں پاکستان ٹیم یونس خان کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو 54 رنز سے شکست دینے میں سرخرو رہی، اس فتح میں آل راؤنڈر شعیب ملک کے 128 رنز کا کردار قابل ذکر رہا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا تیسرا آمنا سامنا برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں 15 جون 2013 کو ہوا جہاں مصباح الحق کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم نے ہدف ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے قانون کے تحت 17 گیندیں قبل حاصل کر کے میچ 8 وکٹ سے باآسانی جیت لیا۔

    2017 میں برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم نے گروپ میچ میں پاکستان کو 124 رنز سے شکست دی۔

    البتہ 18 جون 2017 کو اوول میں کھیلے گئے فائنل میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر نہ صرف گروپ میچ کی ناکامی کا بدلہ لیا بلکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا بھی اعزاز اپنے نام کر لیا

error: Content is protected !!