Category: Worldcup 2026

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پشاور پہنچے پر پر تپاکِ استقبال

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پشاور پہنچے پر پر تپاکِ استقبال

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پشاور پہنچے پر پر تپاکِ استقبال

    پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پشاور پہنچے پر پر تپاکِ استقبال کیا گیا ہے۔ ٹرافی پہلے یونیورسٹی آف پشاور پہنچائے گئی جہاں وائس چانسلر جامعہ پشاورپروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی،سیکرٹری پبلک ہیلتھ داو خان،ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحر کرم سمیت اساتذہ اور مقامی کھلاڑیوں نے ٹرافی کی رونما تقریب میں شرکت کی۔

    طلبہ نے ٹرافی کے ساتھ خوب تصاویر بنائی اور چیئرمین پی سی بی سمیت متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پشاور کا کہنا تھا کہ سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔

    ان کے مطابق کرکٹ کی بحالی میں سب نے کرادر ادا کیا جس پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہے۔ طلبہ و طالبات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے ٹرافی کو لائیو دیکھا اور تصاویر بنائی جو ایک یاد گار لمحہ ہے۔

    ٹرافی کو پشاور یونیورسٹی کے بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پہنچائی گئی۔ جہاںڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس میر بشر خان ، ڈائریکٹر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم سلیم رضا،صدر پشاورڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن اصغر خان،اے آئی پی ایس ایشیا ءکے سیکرٹری سینئر صحافی امجدعزیز ملک،ریجنل سپورٹس آفیسرکاشف فرحان، طلبہ،کرکٹ کے مقامی کوچز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر سلیمرضا کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی عمارت پر تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اور جلد اس پر کام مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آنے والے دو ماہ کے دوران اس پر کام مکمل کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو بھی تفریح کے مواقع ملے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان ٹور شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوا۔ اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ٹرافی کا عالمی سفر پاکستان میں 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے 26 جنوری تک شریک دیگر سات ممالک میں لے جایا گیا۔

    اس دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ کے علاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔

    ٹرافی 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران نئے اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی نظر آئے گی۔

    یہ ٹرافی ٹور 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہونا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری

    چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری

    چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق جن شائقین آن لائن ٹکٹس بک کروائے ہیں وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس بک کروانے والوں کے لیے بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کرنا ضروری ہے، آن لائن ٹکٹ پر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق ملک کے 13 شہروں میں 37 ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کیے جاسکتے ہیں، فزیکل ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والے کا اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہوگا۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار

    ممبئی ; چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے امپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے آئی سی سی سے چھٹیاں لے لیں جبکہ امپائر نیتن مینن نے ذاتی وجوہات کی بنا پردورہ پاکستان سے معذرت کی۔

    آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارتی آفیشلز دبئی میں بھارت کے میچز سپروائز نہیں کرسکتے تھے۔

    خیال رہے کہ سابق فاسٹ بولر جواگل سری ناتھ 67 ٹیسٹ اور 229 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ٹیسٹ کیرئیر میں 236 اور ون ڈے میں 315 وکٹیں حاصل کیں

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

     آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

    ٹورنامنٹ میں 12 امپائرز شامل ہوں گے جبکہ 3 ریفریز بھی فرائض انجام دیں گے۔

    پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں، میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

    اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی سے ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں افتتاحی میچ کھیلیں گی۔

    چیمپیئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا، جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کے تحت ہندوستان کے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب پہنچنے پر شاندار استقبال

    چیمپئنز ٹرافی کا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب پہنچنے پر شاندار استقبال

    چیمپئنز ٹرافی کا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب پہنچنے پر شاندار استقبال

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مختلف شہروں کا ٹور کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئی، ٹرافی کا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور کے بعد اب لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی کا سلسلہ شروع ہوگیا، پہلے دن یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور گورنمنٹ گرلز کالج گلبرگ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جہاں طلباء کا جوش و خروش قابل دید تھا، طلباء نے ٹرافی کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی لیں۔

    ٹرافی ٹور 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہو گا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہونا ہے۔

    ٹرافی 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران نئے اپ گریڈڈ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھی رکھی جائے گی۔

  • چیمپئنز ٹرافی ٹور ‘پشاور یونیورسٹی میں تقریب رونمائی 6 فروری کو ہوگی‘

    چیمپئنز ٹرافی ٹور ‘پشاور یونیورسٹی میں تقریب رونمائی 6 فروری کو ہوگی‘

    چیمپئنز ٹرافی ٹور ‘پشاور یونیورسٹی میں تقریب رونمائی 6 فروری کو ہوگی‘

    ٹرافی کو ارباب نیاز سٹیڈیم بھی لایا جائے گا

    پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) چیمپئنز ٹرافی کا پشاور ٹور آج سے شروع ہورہا ہے‘پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ٹرافی آج پشاور پہنچ رہی ہے جبکہ اس کی باقاعدہ تقریب رونمائی کل چھ فروری کو صبح دس بجے پشاور یونیورسٹی میں کی جائے گی

    جبکہ اس کے بعد دوپہر بارہ بجے ٹرافی کو ڈسپلے کے لئے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں رکھاجائے گا چیمئنز ٹرافی کا پشاور ٹور انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے کرکٹ کے مداحوں‘طلباءاور دیگر طبقات کے عوام کو اس کو دیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے

    اس سلسلے میں پشاور میں تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں‘پشاور کے عوام دہائیوں سے انٹرنیشنل یا نیشنل میچ نہیں دیکھ پائے ہیں کیونکہ سٹیڈیم کی تعمیر کا سلسلہ کئی برس سے جاری ہے

    اور اب جبکہ سٹیڈیم تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے ایسے میں چیمپئنز ٹرافی ٹور اور اس کے ساتھ اگر پی ایس ایل میچ ہوجاتا ہے تو اس سے پشاور کے عوام اپنے ہیروز کو دیکھ سکیں گے

  • چیمپئنز ٹرافی کی فزیکلی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، لمبی قطاریں لگ گئیں

    چیمپئنز ٹرافی کی فزیکلی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، لمبی قطاریں لگ گئیں

    چیمپئنز ٹرافی کی فزیکلی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، لمبی قطاریں لگ گئیں

     آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فزیکلی ٹکٹس کی فروخت کا لاہور میں آغاز ہوگیا، ٹکٹس خریدنے کے لیے نجی کورئیر سروس کے دفاتر میں لمبی قطاریں لگ گئیں،

    شائقین کی ہر نرخ کی ٹکٹس خریدنے میں بھرپور دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت شروع ہوگئی،

    جو لوگ فزیکل ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں وہ ملک بھر کے 26 شہروں میں واقع 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹکٹس خریدنے کے لیے نجی کورئیر سروس کے دفاتر میں لمبی قطاریں لگ گئیں،

    شائقین کی ہر نرخ کی ٹکٹس خریدنے میں بھرپور دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ اور وقت کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ سمیت بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی،

    پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت پہلے ہی گزشتہ منگل سے شروع ہوچکی ہے،

    فائنل کے ٹکٹس دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت

    چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت

    چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آگئی۔پاک بھارت میچ کے ٹیکس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔

    یہی نہیں چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن فروخت ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں

    آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوئے جبکہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی شائقین نے شروع کردی ہے۔

    عام پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 500 درہم مقرر کی گئی تھی، اس کے علاوہ مختلف پویلینز کی قیمت بالترتیب 1200، 1250، 2000، 2200، 2750 اور 5000 درہم مقرر کی گئی۔

    اس کے علاوہ گرینڈ لاؤنج پیکجز (وی آئی پی) ٹکٹ 12500 درہم میں فروخت ہوا جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت تقریباً 5 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

    سمیت بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔

    مزید برآں کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت شروع ہوگی، جو لوگ فزیکل ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں وہ ملک بھر کے 26 شہروں میں واقع 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

    اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

  • چیمپئنز ٹرافی رونمائی کیلئے ملتان پہنچ گئی

    چیمپئنز ٹرافی رونمائی کیلئے ملتان پہنچ گئی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی رونمائی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے،

    ٹرافی رونمائی کے لیے ملتان پہنچ گئی۔

    ٹرافی کو ملتان کے اونچے مقام دمدمے پر نمائش کے لیے رکھا گیا ،دمدمے کے بعد چیمپئز ٹرافی ملتان انٹر نشینل سٹیڈیم پہنچ گئی ، ٹرافی کی رونمائی کا دوسرا مرحلہ شیخوپورہ سے شروع ہوا، ٹرافی شیخوپورہ اور فیصل آباد کے بعد ملتان پہنچی ۔

    چیمپئنز ٹرافی ملتان کے بعد بہاولپور، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کراچی پہنچے گی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ٹرافی کا عالمی سفر پاکستان میں 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے 26 جنوری تک شریک دیگر سات ممالک میں لے جایا گیا تھا،

    اس دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ کے علاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔

    ٹرافی8فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران نئے اپ گریڈڈ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھی نظر آئے گی، ان14دنوں کے دوران جن اہم مقامات پر ٹرافی کو لے جایا جائے گا

    ان میں ملتان کا قلعہ، بہاولپور کا نور محل، پشاور کا ارباب نیاز سٹیڈیم، کراچی کا نیشنل بینک سٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز سٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال سٹیڈیم شامل ہیں۔

    یہ ٹرافی ٹور14فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہونا ہے۔

  • آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی

    آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی

    آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی

    پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹ ٹی سی ایس کے مقرر کردہ آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔

    متحدہ عرب امارات میں انڈیا کے میچوں کے ٹکٹوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    دبئی 2 فروری، 2024۔ 

    اس ہفتے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے یہاں دستیاب ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے بعد،

    آٹھ ٹیموں کے مقابلے کے لیے فزیکل ٹکٹس پیر 3 فروری سے خلیجی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے سے فروخت کیے جائیں گے۔

    فزیکل ٹکٹ شائقین کے لیے پاکستان کے 26 شہروں میں 108 TCS مراکز پر دستیاب ہوں گے

    جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا ہے جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں کے لیے مختلف کیٹیگریز میں پریمیم سیٹنگ 1500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔

    19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

    دبئی، متحدہ عرب امارات میں 20 اور 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے انڈیا کے میچوں کے ٹکٹ کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔

    آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔فائنل کے ٹکٹ دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔

error: Content is protected !!