Category: Worldcup 2026

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی 2 ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے سبب افتتاحی تقریب نہیں ہوگی۔

    کراچی میں 8 کپتانوں کی پریس کانفرنس اور پری ٹورنامنٹ فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگا، بھارتی کپتان روہت شرما بھی پریس کانفرنس کے لئےکراچی نہیں آئیں گے۔

    بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں اگرچہ افتتاحی تقریب کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اس سے پہلے رپورٹس نے اشارہ کیا تھا کہ اس پر کام جاری ہے۔

    پی سی بی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس نے افتتاحی تقریب میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا لیکن واضح کیا کہ اس کو کبھی حتمی شکل نہیں دی گئی کیونکہ ایونٹ ٹیموں کے لاجسٹک انتظامات سے متعلق آئی سی سی سے کلیئرنس سے مشروط ہے۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے افتتاحی ایونٹ کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن یہ بات ہمیشہ واضح تھی کہ ایسی کسی بھی تقریب میں تمام ٹیموں کی شرکت ضروری ہوگی جو موجودہ آمد کے شیڈول کو دیکھتے ہوئے ممکن نہیں ہے۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 15 میچز کھیلیں گی۔ ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش گروپ بی: افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا شامل ہیں۔

    ایونٹ کا آغاز میزبان پاکستان 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

  • چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹ ڈیمانڈ میں غیرمعمولی اضافہ، پہلے مرحلے میں تمام ٹکٹس فروخت

    چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹ ڈیمانڈ میں غیرمعمولی اضافہ، پہلے مرحلے میں تمام ٹکٹس فروخت

    چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹ ڈیمانڈ میں غیرمعمولی اضافہ، پہلے مرحلے میں تمام ٹکٹس فروخت

    پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ آسمان کو چھونے لگی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے مرحلے میں ٹکٹس فروخت ہونے کے بعد مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے گئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی آن لائن ٹکٹس صبح کے وقت ہی فروخت ہوچکی تھیں جس کے بعد ٹکٹس کا نیا سیٹ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

    آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک نیوزی لینڈ میچز کے ٹکٹس تاحال دستیاب ہیں، ایک شخص اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر پر 4 ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی میں شیڈول پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بھی ٹکٹس دستیاب ہیں، پاکستان میں فزیکل ٹکٹس کی فروخت بھی جلد شروع ہوگی۔

    دوسری جانب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تعمیرات کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں ایک دن باقی ہے جبکہ اسٹیڈیم کے اندر کرسیاں لگانے کا کام 95 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

    جون 2024 میں شروع ہونے والا کام اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، اسٹیڈیم میں لائٹوں کی ٹیسٹنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے، جبکہ دونوں اطراف ایس ایم ڈی اسکرینز بھی روشن ہوچکی ہیں۔

    پی سی بی حکام کے مطابق مین پویلین مکمل طور پر تیار ہوچکا ہے، پی سی بی آفس بلڈنگ میں جاری فنشنگ ورک بھی ایک ہفتے میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم مین پویلین اور میڈیا باکسز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم مین پویلین اور میڈیا باکسز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی۔

    راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم مین پویلین اور میڈیا باکسز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل،

    انکلوژرز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا

    پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

    میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔ محسن نقوی

    راولپنڈی 29جنوری، 2025 ؛ نوازگوھر

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم مین پویلین اور میڈیا باکسز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ انکلوژرز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں ہے۔

    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا

    اور فنشنگ ورک کا مشاہدہ کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

    مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے۔کرسیوں کی تنصیب آخری مرحلے میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیموں کے لئے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے۔میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔

    امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں راولپنڈی سٹیڈیم میں 3 میچ کھیلے جائیں گے ۔

    24 فروری کو بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ، 25 فروری کو آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ اور 27 فروری کو پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

  • چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنیوالی ویب سائٹ پر رش، سرورز بیٹھ گئے

    چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنیوالی ویب سائٹ پر رش، سرورز بیٹھ گئے

    چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنیوالی ویب سائٹ پر رش، سرورز بیٹھ گئے

    لاہور (آئی پی ایس ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک کی وجہ سے اس کے سرورز بیٹھ گئے۔چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے

    اور کرکٹ فینز کی ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔تاہم شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی خریداری میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    کیونکہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث ٹکٹوں کی خریداری کے عمل میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔

    آن لائن ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے ویب سائٹ کے سرورز بیٹھے ہیں۔ویب سائٹ نے سرورزکی تعداد بڑھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جب کہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان ٹیم کے میچز کے جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے، وی وی آئی پی اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔

    پاکستان ٹیم کے علاوہ ہونے والے میچز کے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ لاہور میں ہونے والے ایک سیمی فائنل کے جنرل اسٹینڈ کی قیمت ڈھائی ہزار اور وی وی آئی پی کی قیمت 20 ہزار روپے ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔شائقین پی سی بی، آئی سی سی اور نجی کوریئر کمپنی کی ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے ; عطا تارڑ

    چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے ; عطا تارڑ

    چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے: عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا ءتارڑ کا کہنا تھا کہ کئی سالوں بعد پاکستان میں بڑے ایونٹس کا آغاز ہو رہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد سپورٹس کا میگا ایونٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں کھیل کے میدان ویران ہو گئے تھے، آئی سی سی کے رائٹس کے حصول کے لئے بروقت ادائیگی کی، ان کی تمام شرائط پوری کی ہیں۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی

    لاہور27 جنوری ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ وہ اب اپنے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ انڈیا کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28جنوری سے گلف اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر ایک بجے اور پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر دو بجے شروع ہوگی۔

    آئی سی سی فیملی ممبرز کو خصوصی طور پر یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ پہلے یہ ٹکٹ خرید سکتےہیں جو پیر ستائس جنوری کو دوپہر ایک بجے سے شروع ہوگی۔

    جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کے قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے ہوگی جبکہ پریمیم سیٹس مختلف کیٹگریز میں پندرہ سو روپے سے دستیاب ہونگی جن میں کراچی لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دس میچز شامل ہیں۔

    فزیکل ٹکٹس بھی پاکستان میں ٹی سی ایس کے منتخب ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہونگے جن کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ دبئی میں انڈیا کے میچوں کے بارے میں معلومات جلد بتائی جائیں گی تاہم خواہشمند حضرات خود کو رجسٹر کراسکتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے ٹکٹس جو نو مارچ کو کھیلا جائے گادبئی میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے۔

    آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ داھیاکا کہنا ہے کہ ہم آفیشل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔یہ ایک یادگار موقع ہے کہ پاکستان 1996 کے بعد پہلے گلوبل ٹورنامنٹ کی میزبانی کررہا ہے۔

    ہمیں یقین ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں بہترین کھیل پیش کریں گی۔اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ہم اپنے فینز کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ وہ اس سے محروم نہ ہوں اور اپنے ٹکٹس حاصل کرلیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 1996 کے بعد پاکستان میں ہونے والا ایک تاریخی ایونٹ ہے اور یہ ایونٹ شائقین کو اپنے سامنے دنیا کے بہترین اسٹارز کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

    جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان میں اسٹیٹ آف آرٹ نئے اسٹیڈیمز اپ گریڈ کیے گئے ہیں لہذا شائقین کے لیے یہ ناقابل فراموش لمحات ہونگے کہ وہ بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

    اس یادگار ایونٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں اس طرح رکھی گئی ہیں کہ وہ ہر ایک کے لئے آسانی سے وقت خرید میں ہوں اور وہ اسے افورڈ کرسکیں۔

    یہ ایک بہترین موقع ہے کہ شائقین فیملی کی شکل میں آئیں والدین کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کھیل سے روشناس کرائیں اور ان کی کھیل سے محبت میں اضافہ کرسکیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا جوش وخروش مارکیٹنگ مہم کے ذریعے بڑھ رہا ہے جس میں آپ کو سپر اسٹارز ہاردک پانڈیا محمد نبی فل سالٹ شاداب خان اورشاہین آفریدی نظر آئیں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے ; محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے ; محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے: محسن نقوی 

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کا پورا کیریئر داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

    ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں، ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاستر اتر جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پلاستر اترنے کے بعد وہ ریکوری کے فیز میں داخل ہوگا، اس کے بعد ری ہیب کریں گے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، امید ہے جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے جبکہ انہیں ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو 6 ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا۔

    صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے اپنی فہرست تیار کرلی ہے تاہم ٹیم کا اعلان صائم ایوب کی مکمل رپورٹس کا جائزہ لینے اور ڈاکٹر کی مشاورت سے ہوگا، جس کے بعد ناموں کو حتمی منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے 11 فروری تک حتمی سکواڈ کا اعلان لازمی ہے۔

error: Content is protected !!