Category: Worldcup 2026

  • چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرے ٹور کا آغاز، شیخوپورہ میں نمائش

    چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرے ٹور کا آغاز، شیخوپورہ میں نمائش

    چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرے ٹور کا آغاز، شیخوپورہ میں نمائش

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا دوسرے مرحلے میں پاکستان کا ٹور شروع ہوگیا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سفر شیخوپورہ سے شروع ہوا، تاریخی ہرن مینار میں ٹرافی کی نمائش کی گئی، جس کے بعد ٹرافی فیصل آباد پہنچ گئی۔

    شیخو پورہ سے ٹرافی کے فیصل آباد پہنچنے پر اقبال سٹیڈیم میں رونمائی کی تقریب کی گئی، جس میں کرکٹ سے وابستہ آفیشلز اور کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ لمحات کی عکس بندی کی۔

    اس کے بعد ٹرافی کو تاریخی گھنٹہ گھر چوک لے جایا گیا، جہاں پر ٹرافی کا فوٹو شوٹ کیا گیا، شہریوں نے بھی ٹرافی کی نمائش کی ویڈیوز بنائیں۔

    دوسرے مرحلے میں ٹرافی کو 14 دن کے سفر کے دوران ملتان قلعہ، بہاولپور کے نور محل، پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد کے نیاز سٹیڈیم لے جایا جائے گا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا یہ سفر 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا، چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 19 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا، یہ ٹرافی ٹور 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔

  • چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن کیوں ہوئی، سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید

    چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن کیوں ہوئی، سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید

    چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن کیوں ہوئی، سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید

    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں آل راؤندر فہیم اشرف کو شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں آگئی۔

    گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے ٹیم کا اعلان کیا، جس میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ بابراعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل تھے۔

    قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 4 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے، جس میں سعود شکیل، فخر زمان، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

    فینز کی جانب سے سعود شکیل اور فہیم اشرف کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے، صارفین نے تنقید کیلئے سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم کو فاسٹ بولر آل راؤنڈر ہی چاہیے تھا تو عامر جمال کی صورت میں موجود تھا۔

    ایک صارف نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھایا کہ ہر اہم ایونٹ سے قبل فہیم اشرف کیسے اسکواڈ کا حصہ بن جاتے ہیں؟۔ ایک اور صارف نے فہیم اشرف کے انتخاب کو “بدقسمتی” اور “قابل اعتراض” قرار دیا۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنا آخری ون ڈے میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 11 ستمبر 2023 میں ایشیاکپ میں کھیلا تھا جہاں پاکستان کو بدترین شرکت کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

  • آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر آج سے شروع

    آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر آج سے شروع

    آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر آج سے شروع ہوگا۔

    لاہور 1 فروری ۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان ٹور آج سے شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوگا ۔ اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ٹرافی کا عالمی سفر پاکستان میں 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے 26 جنوری تک شریک دیگر سات ممالک میں لے جایا گیا۔

    اس دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ کے علاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔

    ٹرافی 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران نئے اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی نظر آئے گی۔

    ان 14 دنوں کے دوران جن اہم مقامات پر ٹرافی کو لے جایا جائے گا ان میں ملتان کا قلعہ، بہاولپور کا نور محل، پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم، کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم شامل ہیں۔

    یہ ٹرافی ٹور 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہونا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟

    چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟

    چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ سلیکٹر نے بتا دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں

    جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا تھاکہ فخر زمان کے ساتھ رابطے میں تھے، فخر زمان مکمل فٹ ہیں جبکہ صائم ایوب مکمل فٹ نہیں، سلیکشن کمیٹی کبھی نہیں چاہتی کہ کسی کھلاڑی کی صحت پر رسک لیں کیونکہ صائم ایوب ٹیم کا مستقبل ہے وہ جب بھی فٹ ہونگے کم بیک کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کیلئے تجربے کی ضرورت ہوتی، سعود شکیل تجربہ بھی رکھتے ہیں اور دبا میں بھی کھیلنا جانتے ہیں، سعود شکیل اوپن بھی کرسکتے ہیں

    اور مڈل میں بھی بیٹنگ کرسکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بنائی تو تمام باتوں کا خیال کیا۔اان کا کہناتھا کہ ون ڈے کرکٹ میں آل رانڈر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور آل رانڈر سے کپتان کو کوشن ملتا ہے اور ٹیم کا بیلنس بہتر ہوتا ہے۔

    اوپننگ بیٹرز کے حوالے سے اسد شفیق کا کہنا تھاکہ فخر زمان کے ساتھ کون اوپن کرے گا یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی میچ سے قبل کرے گی اور اوپننگ کا جو بھی فیصلہ کریں گے میچ اور کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے کریں گے جو فیصلہ لیں گے امید ہے ٹیم کیلئے اچھا ہوگا۔

  • قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے ; محسن نقوی

    قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے ; محسن نقوی

    قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے: محسن نقوی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سید محسن نقوی نے کہا کہ وعدے کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جس کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میرے سے زیادہ آپ لوگوں کے چکر یہاں پر لگے ، کوئی ایسا دن جس دن آپ نے سٹیڈیم کا چکر نہیں لگایا، اکتوبر میں باقاعدہ طور پر اس کی کنسٹرکشن شروع ہوئی 31 جنوری کا وعدہ تھا آج پورا سٹیڈیم آپ کے سامنے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے کے جبکہ 11فروری کو کراچی نیشنل سٹیڈیم کا افتتاح صدر مملکت آصف علی زرداری کرینگے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ہم سب کیلئےاہم ایونٹ ہے، چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو ہو گی، آئی سی سی کےتمام آفیشلزکوبھی مدعوکیا ہے ، چیمپئنزٹرافی میں آنیوالےمہمانوں کیلئےبہترین انتظامات کیےگئےہی۔

    انہوں نے کہا کہ باڈر پار بڑے لوگ ہیں جو ایک ایک پتھر کو بھی یہاں پہ نوٹ کر رہے ہیں مگر ان کو کوئی چیز نہیں ملے گی اب جو کرسیاں یہاں لگائی ہیں وہ چائنہ سے آئی ہیں اور 20 سال کی گارنٹی ہے۔

    چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سمیت تمام کرکٹ بورڈزکوچیمپئنزٹرافی میں آنےکی دعوت دی ہے، کچھ لوگ افتتاحی تقریب میں آئیں گے،کچھ سیمی فائنل اورکچھ فائنل پرآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات محنت کررہےہیں،سخت سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب کیلئے ہم نے تمام بورڈز کو دعوت دی ہے،ہم نےبھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی دعوت دی ہے۔

    آئی سی سی کے چیئرمین کو بھی دعوت دی ہے،کچھ لوگوں کا سیمی فائنل کچھ لوگوں کا فائنل میں آنے کا پلان ہے،ہر ایک کے پلان میں تھوڑا فرق ہے،کافی سارے مہمان آرہے ہیں،جن کو ہم نے دعوت دی ہم ان کی فہرست آپ لوگوں کو فراہم کریں گے۔

    آئی سی سی اور ہم مل کر ٹورنامنٹ کرارہے ہیں ،مجھے اپنی سلیکشن ٹیم پر پورا اعتمادہے،سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کاانتخاب کیا ہے، یقیناً وہ بہترین ہوگی،اس وقت ٹیم میں مومنٹم اوراتفاق ہے۔

    ہیڈ آفس کی بلڈنگ اور یہ اسٹیڈیم بھی بن رہے ہیں،پنڈی اسٹیڈیم میں بھی کافی تبدیلی ہوئی ہے،میری دعا ہے اگلے8،10مہینے میں پنڈی یا اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنے۔

    پی سی بی انڈیپنڈنٹ ہے اور حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لےرہا،جو پیسے ہیں وہ کرکٹ بورڈ کے ہیں اور ہم خود خرچ کررہے ہیں۔

    صائم ایوب کی طبیعت اب کافی بہتر ہے،ان کے پاؤں سے پلستر اتر گیا ہے،صائم ایوب اور ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں ہوں ،کسی بھی وقت میں ریڈ اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیمیں نظر آئیں گی۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان۔

    ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی

    اسلام آباد ؛ 31 جنوری ۔ نوازگوھر 

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔

    پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔

    یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

    پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف۔ فخرزمان ۔ خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ۔  بیٹرز : بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر

    آل راؤنڈرز: فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا (نائب کپتان )

    وکٹ کیپر بیٹرز : محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان۔

    اسپنر: ابرار احمد۔

    فاسٹ بولرز: حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی

    فخر زمان جنہوں نے 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے خلاف سنچری اسکور کی تھی کم بیک کیا ہے وہ جون 2024سے بیماری اور انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے۔

    انہوں نے دسمبر میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کے دوران عمدہ پرفارمنس دی اور 132 سے زیادہ کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 303 رنز کے ساتھ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

    فخر 82 ون ڈے میچوں میں46.50 کی اوسط اور 93.40 کے اسٹرائیک ریٹ سے 11 سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی مدد سے 3,492 رنز بناچکے ہیں۔

    پاکستان کے ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ہوم ٹیسٹ میچوں میں مسلسل اور شاندار پرفارمنس کا صلہ ٹیم میں شمولیت کی صورت میں ملا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف اپنا 15 واں اور آخری ون ڈے کھیلا تھا۔

    اس سیزن میں بنگلہ دیش ۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ میچوں کی13 اننگز میں سعود شکیل نے 577 رنز بنائے ہیں ۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی 50 اوورز کے اسکواڈ میں واپسی سے کپتان محمد رضوان کو اضافی آپشنز فراہم کیے گئے ہیں ۔ فہیم اشرف نے اپنا 34 واں اورآخری ون ڈے انٹرنیشنل ستمبر2023 میں کھیلا تھا

    اس کے بعد سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں چند مستقل مزاج پرفارمرز میں ایک رہے ہیں جبکہ خوشدل نے آخری بار اگست 2022 میں ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور چیمپئنز ون ڈے کپ میں 176 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں 132 رنز بنانے کے علاوہ 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    پاکستان اسکواڈ میں 2017 چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کے تین کھلاڑی بابر اعظم فہیم اشرف اور فخر زمان شامل ہیں۔ بابر اور فخر کے علاوہ حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سعود شکیل نے آئی سی سی مینز 50 اوورز ورلڈ کپ 2023 میں بھی حصہ لیا تھا ۔

    آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے بعد پاکستان نے تین ون ڈے سیریزکھیلی ہیں جن میں 50 اوورز کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو 2-1، زمبابوے کو 2-1 اور جنوبی افریقہ کو 3-0 سے شکست دی ہے۔

    اسد شفیق، ممبرقومی سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فارمیٹ کے لیے موزوں کرکٹرز کے انتخاب کا طریقہ اپنانا جاری رکھا ہے۔ ہماری توجہ ایسے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مرکوز ہے جنہوں نے اسی طرح کے حالات میں ڈومیسٹک مقابلوں میں مستقل طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو،

    اسپنر ابرار احمد اور مڈل آرڈر بیٹرز کامران غلام اور طیب طاہر جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی شمولیت ڈومیسٹک سطح پر کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر منتقل کرنے کی ان کی صلاحیت پر ہمارے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

    ان کھلاڑیوں نے مشکل ماحول میں مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں ہوم کنڈیشنز کی گہری سمجھ ہے ابرار احمد اسپن اٹیک کی قیادت کریں گے اور ان کے ساتھ خوشدل شاہ اور سلمان علی ہوں گے

    جو اسپن بولنگ کے قابل اعتماد آپشنز ہیں جبکہ فہیم اشرف کا تجربہ اور موجودگی ہمیں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کا آپشن فراہم کرتی ہے۔ فخر زمان کی واپسی ہمارے ٹاپ آرڈر کے لیے اہم حوصلہ افزا ہے۔

    ان کا جارحانہ انداز اور میچ جیتنے کی صلاحیتیں ہمارے منصوبوں کے لیے اہم ہیں۔ اسی طرح سعود شکیل کو بیٹنگ کو مزید تقویت دینے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بھرپور فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    وہ ایک تجربہ کار، ذہین اور سمجھ بوجھ والے بیٹر ہیں جو اپنی اننگز کو سوچ سمجھ کر بناتے ہیں اور پارٹنرشپ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ فخر کا اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہو سکتے ہیں

    اس کا انحصار کنڈیشنز، حریف ٹیم اور میچ کی حکمت عملی پر ہوگا۔ دونوں کھلاڑی ٹاپ آرڈر میں انتہائی قابل ہیں، بابر خاص طور پر اس کردار میں تجربہ کار ہیں، وہ باقاعدگی سے ٹی ٹوئنٹی میں کھیل رہے ہیں

    اور کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی صائم ایوب کی غیر موجودگی میں دو نصف سنچریاں بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ صائم ایوب کو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے

    لیکن ہم ان کی صحت یابی کے لیے پر امید ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کتنا انتظار کر رہے تھے اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ عالمی ایونٹ سے محروم ہونا ان کے لیے کتنا تکلیف دہ ہوگا،

    خاص طور پر جب وہ اس طرح کی غیر معمولی بیٹنگ فارم میں ہوں۔ تاہم ہماری ٹیم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ کے طور پر ہم کسی بھی جلد بازی میں فیصلے کرنے کے بجائے ان کی طویل مدتی صحت کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز نہ صرف تیاری کے طور پر کام کرے گی بلکہ مسابقتی حالات میں ہماری حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔

    ہوم گراؤنڈ پر چیمپئنز ٹرافی کا دفاع کرنے سے پہلے کھلاڑیوں کو فائنل ٹچ اپ دینے کا یہ بہترین موقع ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ اسکواڈ نوجوان اور تجربے کے درمیان صحیح توازن قائم کرتا ہے،

    اور اس میں تمام بنیادی باتیں شامل ہیں۔ ہر کھلاڑی کا انتخاب ایک واضح کردار کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کپتان کے پاس ورسٹائل آپشنز موجود ہیں۔ پاکستان ون ڈے اسکواڈ پیر 3 فروری کو لاہور میں جمع ہو گا۔

    سہ ملکی ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔

    نوید اکرم چیمہ ( ٹیم منیجر) حنا منور ( ٹیم آپریشنز منیجر) عاقب جاوید (عبوری ہیڈ کوچ ) اظہر محمود ( اسسٹنٹ کوچ ) شاہد اسلم (بیٹنگ) کوچ) محمد مسرور (فیلڈنگ کوچ) عبدالرحمن (اسپن بولنگ کوچ) کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)

    ڈریکس سیمن ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) طلحہ بٹ (انالسٹ ) ارتضیٰ کمیل (سکیورٹی منیجر) ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر)، سرجیو باسل ملینز (مسیور) اور سید نعیم احمد ( میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر) ۔

    آنے والے ون ڈے انٹرنیشنل۔

    8 فروری۔ بمقابلہ نیوزی لینڈ ۔لاہور ( سہ فریقی ون ڈے سیریز ) ۔

    12 فروری بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔ کراچی۔ ( سہ فریقی ون ڈے سیریز ) ۔

    19 فروری ۔ بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ کراچی ( آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ) ۔

    23فروری ۔ بمقابلہ انڈیا ۔ دبئی ( آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی)۔

    27فروری ۔ بمقابلہ بنگلہ دیش ۔ راولپنڈی ( آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی)

  • چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی عزت، شائقین کو بہترین سہولیات دیں گے ; محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی عزت، شائقین کو بہترین سہولیات دیں گے ; محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی عزت، شائقین کو بہترین سہولیات دیں گے: محسن نقوی

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی ڈولی دھوم دھام سے اٹھانے کی تیاریاں جاری ہیں، قذافی سٹیڈیم دلہن کی طرح سجنا شروع ہو گیا، نئی جدید کرسیوں کی تنصیب بھی مکمل ہو گئی ہے جبکہ 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں نیا سٹیڈیم جدید سہولتوں سے آراستہ کر دیا گیا۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش دی، انہوں نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔

    محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر سٹیڈیم کا ویو دیکھا، تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے نئے ہاسپٹلٹی باکسز کا بھی مشاہدہ کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ انشاءاللہ نئے قذافی سٹیڈیم کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ترین بین الاقوامی سہولتوں سے مزین سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کرکٹ نئی سہولتوں سے محظوظ ہوں گے، ہماری پوری ٹیم نے دن رات محنت سے کام کیا اور ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے اور ہم اپنے وطن کی عزت میں مزید اضافہ کریں گے۔

    پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او نے منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کی ٹیم کو خصوصی طور پر شاباش دی۔

    ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے افغانستان نے کٹ کی رونمائی کردی

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے افغانستان نے کٹ کی رونمائی کردی

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے افغانستان نے کٹ کی رونمائی کردی

    کابل ; آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم نے اپنی کٹ کی رونمائی کردی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں افغانستان کے قدیم اور تاریخی جام مینار کو دکھایا گیا ہے ۔

    عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل جام مینار تقریباً 800 سال سے قائم ہے اور تاریخی شہر فیروزکو میں ہریرود دریا کے کنارے واقع ہے ، یہ 65 میٹر بلند اور 9 میٹر قطر کے ساتھ، یہ افغانستان کے ورثے کی علامت ہے ۔

    افغان بورڈ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جرسی کا ڈیزائن نسخ خطاطی کا آرٹ شامل ہے جو ہمارے تاریخی جام مینار کے شاندار ثقافتی ورثے کا حصہ ہے ۔

    افغان ٹیم جب میدان میں اترے گی تو اتحاد کے ساتھ ہوگی جو قوم کے عزم کی عکاسی بھی ہوگی، ٹیم تاریخ رقم کرے گی اور عالمی سطح پر افغانستان کا نام روشن کرے گی۔

    افغانستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقہ سے کھیلے گی ۔

  • چیمپئنز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور میں ہوگی

    چیمپئنز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور میں ہوگی

    چیمپئنز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور میں ہوگی۔

     (اصغر علی مبارک)

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب16 فروری کو لاہور میں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے،

    ایونٹ کا پہلا میچ کراچی میں ہوگا تاہم افتتاحی تقریب لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو حضوری باغ لاہور میں ہوگی تاہم اس سے قبل 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کریں گے اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11فروری کو ہوگی.

    صدر آصف علی زرداری کی بھی 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب میں ملک کی اہم شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی حکام شرکت کریں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس نہ ہونے کا امکان ہے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد، پاکستان پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شکل میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت میچ 23 فروری کو نیوٹرل مقام پر کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو نیوٹرل مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی نے پاکستان میں 2025 سے 2027 تک ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے تمام ایونٹس ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2028 کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی پاکستان میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹور مکمل، واپس لاہور پہنچ گئی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹور مکمل، واپس لاہور پہنچ گئی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورمکمل کر کے واپس لاہور پہنچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔

    ٹرافی 31 جنوری سے 2 فروری تک شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کا دورہ کرے گی، ٹرافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی۔

    بعدازاں ٹرافی 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی، ٹرافی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کرے گی۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 15 میچز کھیلیں گی۔ ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش گروپ بی: افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا شامل ہیں۔

    ایونٹ کا آغاز میزبان پاکستان 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

error: Content is protected !!